IQNA

9:09 - May 08, 2022
خبر کا کوڈ: 3511814
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ کے غیر جانبدارانہ موقف کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو سعودی عرب کے گمراہ کن پروپیگنڈے اور جھانسے میں نہیں آنا چاہئے۔

ایکنا انٹر نیشنل ڈیسک کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبد السلام نے یمن کے مسائل میں سعودی کردار کے بارے میں ریاض کے پروپیگنڈے کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اپنے غلط پروپیگنڈے کے ذریعے یمن کے حقائق تحریف کر کے پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ اقوام متحدہ کو چاہئے کہ سعودی عرب کے پروپیگنڈے میں نہ آئے اور یمن کے سلسلے میں غیر جانبدارانہ موقف اختیار کرے۔

 

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبد السلام نے اس سے قبل کہا تھا کہ یمن پر جاری سعودی اتحاد کی جارحیت اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ جارح ممالک جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہے ہیں اور وہ صنعا کا بین الاقوامی ایرپورٹ کھولنے سے گریز اور ایندھن و غذائی اشیا کے حامل بحری جہازوں کو الحدیدہ بندرگاہ پہنچنے سے بدستور روک رہے ہیں ۔

 

واضح رہے کہ ایک ماہ قبل یمن میں جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا مگر سعودی اتحاد نے کبھی اس جنگ بندی پر عمل نہیں کیا اور اس کی جانب سے مسلسل خلاف ورزی کی جاتی رہی جبکہ سعودی اتحاد کو یمن کی مسلح افواج کی جانب سے ہر طرح کی جارحیت کا منھ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: