الازهر کے بہترین حفاظ کرام کی حوصلہ افزائی

IQNA

الازهر کے بہترین حفاظ کرام کی حوصلہ افزائی

8:42 - May 25, 2022
خبر کا کوڈ: 3511930
تہران(ایکنا) الازھر مرکز کے حفاظ کرام کی حوصلہ افزائی کی تقریب الازھر کے فارغ التحصیل طلبا کی انجمن اور ابوالعینین فلاحی ادارے کے تعاون سے منعقد کی گئی۔

نیوز ایجنسی صوت الامہ کے مطابق الازھر مرکز کے حفاظ کرام کی حوصلہ افزائی کی تقریب میں شیخ الطیب کی شرکت کے ساتھ غیرملکیوں کو عربی زبان سکھانے کے مرکز«شیخ زاید» میں منعقد کی گئی۔

 

الازھر کے سربراہ محمد المحرصاوی، مرکز کے اسلامی تحقیق کے شعبے کے سربراہ نظیر عیاد، رکن مرکز سلامه داوود، فارغ التحصل ادارے کے نمایندے اور دیگر حکام شریک تھے۔

 

اسلامی تحقیقات کے سربراہ نے تقریب سے خطاب میں کہا: اس محفل میں مختلف ممالک سے لوگ شریک ہیں اور ایک اعلی اقدار کے لیے بغیر تفریق رنگ و نسل کے آئے ہیں۔

 

نظیر عیاد نے اس طرح کی نشستوں کی اہمیت کے حوالے سے کہا: ایسے پروگرام خیر و برکت کے باعث ہیں اور بالخصوص اگر قرآن کے محور پر منعقد کیا جائے۔

 

الازھر یونیورسٹی کے سربراہ  محمد المحرصاوی نے تقریب سے خطاب میں کہا: الازهر مسلمانوں کے کعبه علم کی مانند ہے اور دنیا کے سو ممالک سے ۳۰ هزار طلبا اور طالبات یہاں مصروف عمل ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ الازھر کے قرآنی مقابلے رمضان کو ہوئے تھے جنمیں الازھر کے پانچ سو طلبا و طالبات اور دیگر صوبوں کے تین ہزار طلبا شریک تھے۔/

4059251

نظرات بینندگان
captcha