مدرسہ سیدة نساء العالمین لبنان کا جشن فارغ التحصیلی

IQNA

مدرسہ سیدة نساء العالمین لبنان کا جشن فارغ التحصیلی

8:32 - May 31, 2022
خبر کا کوڈ: 3511971
تہران(ایکنا) ثقافتی مرکز سیدة نساء العالمین(س) جو لبنان کے علاقے «بعلبک» صوبہ «بعلبک _هرمل» میں واقع ہے جشن منایا گیا۔

ایکنا نیوز کے مطابق لبنان کے ثقافتی مرکز سیدة نساء العالمین(س) جو لبنانی علاقے بعلبک میں واقع ہے اس میں تعلیم مکمل کرنے والی طالبات کے اعزاز میں جشن فارغ التحصیلی منایا گیا۔

مذکورہ پروگرام «ابراهیم امین السید» مرکز کے تعاون سے بھاء الدین عاملی کمپلیکس میں منعقد ہوا جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور اس کے بعد طلبا نمایندے «احلام جانبین» اور طالبات کے نمایندے «زینب الموسوی» نے خطاب کیا اور بریفنگ دی۔

 

پروگرام میں شیعہ دانشور ابراهیم امین السید نے خطاب میں علم کی اهمیت علم، اثرات اور اقدار کے بارے میں روشنی ڈالی۔

 

اپنے خطاب میں انہوں نے سیرت النبی(ص)  کی روشنی میں افکار اور کردار  حضرت امام خمینی(ره) کے بارے میں بھی گفتگو کی

 

خطاب میں ابراهیم امین السید نے علاقائی مسائل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار اور یمن میں انکے مثبت پہلووں کا بھی ذکر کیا۔

 

تقریب کے اختتام پر کامیاب طالبعلموں کو تعریفی اسناد پیش کیے گیے۔/

 

4060894

 

نظرات بینندگان
captcha