مالائی زبان میں قرآنی ترجمے کی رونمائی

IQNA

مالائی زبان میں قرآنی ترجمے کی رونمائی

8:11 - June 20, 2022
خبر کا کوڈ: 3512105
تہران ایکنا: قرآن کریم کے مالائی زبان میں ترجمے کی رونمائی کوالالمپور اسلامی یونیورسٹی میں کی گئی جسمیں سعودی سفیر خصوصی شریک تھے۔

ایکنا نیوز- الریاض نیوز کے مطابق تقریب رونمائی میں ملایشیاء میں سعودی عرب کے سفیرمحمود بن حسین قطار خصوصی طور پر شریک تھے۔

تقریب رونمائی میں پیش ہونے والے قرآنی ترجمے کو ملک فھد پبلیکیشن کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے جس کی تقریب بین الاقوامی کوالالمپور اسلامی یونیورسٹی میں کی گیی جہاں یونیورسٹی سربراہ داوبکر موجود تھے۔

سعودی عرب میں ہر سال وسیع پیمانے پر قرآن کریم کے ترجمے کیے جاتے ہیں اور اب تک ملک فھد پبلیکشن کے تعاون سے چالیس سے زاید زبانوں میں قرآن کریم کے ترجمے کیے جاچکے ہیں۔

 

مالائی زبان میں قرآنی ترجمے کی رونمائی

 

ان ترجموں کو مقصد غیر عرب زبانوں وک درست انداز میں خدا کی عظیم کتاب سے روشناس کرانا اور آگاہی ہے۔

گذشتہ سال ملک فھد ادارے کے تعاون سے مدینہ منورہ میں ایک ملین قرآنی کریم کے مختلف زبانوں میں ترجمے کو دنیا کے 413 اہم تعلیمی اور اسلامی اداروں اور مراکز میں سعودی وزارت تبلیغات کے تعاون سے تقسیم کیا گیا۔/

4065167

نظرات بینندگان
captcha