امریکہ میں دن بدن خودکشی کے کیسسز میں اضافہ

IQNA

امریکہ میں دن بدن خودکشی کے کیسسز میں اضافہ

7:16 - July 17, 2022
خبر کا کوڈ: 3512317
واشنگٹن نے امریکا میں خودکشی روکنے اور ذہنی دباؤ کا شکار افراد کی فوری مدد کے لیے ہیلپ لائن 988 متعارف کروا دی ہے۔
ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق ورلڈ پاپولیشن ریویو کی رپورٹ کے مطابق سال 2018 میں 41 ہزار سے زائد لوگوں نے امریکا میں خودکشی کی اور یہ اعداد و شمار سنہ 2020 میں 45979 تک جا پہنچے۔
 
 ڈائریکٹر نیشنل ایسوسی ایشن آف اسٹیٹ مینٹل ہیلتھ پروگرام ڈاکٹر برائن ہیپبرن کا کہنا ہے کہ ذہنی صحت کی بہبود کے حوالے اس ہیلپ لائن کا قیام ضروری تھا کیونکہ دن بدن امریکہ میں خودکشی کے اعداد و شمار بڑھتے جا رہے ہیں.
 
امریکا میں ذہنی صحت سے متاثرہ افراد کی فلاح بہبود کیلئے ایک خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے جس کا مقصد ہر سطح پر لوگوں کی رہنمائی کرنا اور انہیں الجھاؤ کا شکار ذہنی کیفیت سے باہر نکالنا ہے۔ ذہنی صحت کو ملکی سطح پر بہتر بنانے کیلئے موبائل مینٹل ہیلتھ کرائسس ٹیم اور ایمرجنسی مینٹل ہیلتھ سینٹرز کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔
 
یاد رہے امریکہ میں مایوسی، ذہنی دباؤ اور اعصابی تنائو میں گھرے ہوئے لوگوں کی دن بدن بڑھتی ہوئی تعداد امریکی حکومت کے لئے چیلنج بن چکی ہے اور انہی مسائل کی وجہ سے ملک میں ہونے والی خودکشیوں کی شرح بڑھتی جا رہی ہے۔
نظرات بینندگان
captcha