ترک صدر رجب طیب اردغان تہران پہنچ گئے

IQNA

ترک صدر رجب طیب اردغان تہران پہنچ گئے

8:39 - July 19, 2022
خبر کا کوڈ: 3512325
شام سے متعلق آستانہ عمل کے ضامن ملکوں کا سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ترک صدر تہران پہنچ گئے۔
ایکنا انٹرنشینل ڈیسک کے مطابق، شام سے متعلق آستانہ عمل کے ضامن ملکوں کا سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ترک صدر کچھ ہی دیر پہلے تہران پہنچ گئے۔
 
اردوغان کل پیر کے روز آستانہ عمل کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے تہران پہنچ گئے ہیں جہاں اردوغان کی ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات بھی طے ہے۔
 
 اردوغان کے وفد میں وزیر داخلہ، وزیر خارجہ، انٹیلینجس کے سربراہ، صدارتی دفتر کے سربراہ، صدارتی دفتر کے ترجمان، وزیر توانائی اور وزیر تجارت شامل ہوں گے۔
 
حالیہ جوبائیڈن کے علاقائی ممالک دورے کے تناظر میں ایران، ترک اور روسی حکمرانوں کے اجلاس کو کافی اہمیت دی جارہی ہے۔/
نظرات بینندگان
captcha