ننگے پاوں ہندوستانی کی امام حسین(ع) سے عقیدت

IQNA

ننگے پاوں ہندوستانی کی امام حسین(ع) سے عقیدت

11:00 - July 31, 2022
خبر کا کوڈ: 3512409
تہران ایکنا- ننگے پاوں ہندوستان سے تہران پر جانے والے ہندوستانی کی داستان جو امام سے عشق رکھتے ہیں۔

ایکنا نیوز- مذاہب یونیورسٹی کے ثقافتی و اجتماعی امور کے ڈپٹی عباس خامه‌یار ہندو مذہبی شخصیت اور عالمی امن کے حوالے سے فعال ایکٹویسٹ«سوامى سارنگ» بارے لکھتا ہے:  ہوٹل، ائیرپورٹ، لائبریری اور مشہد کے سڑکوں پر اس کے ننگے پاوں کو نظر انداز کرنا ممکن نہ تھا سب کو حیرت زدہ کردیا تھا، بہت ہمت کرکے مہمان کے احترام کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سے پوچھا:«یہ کیا حالت ہے؟! ننگے پاوں کیوں؟».

 

مسکراتے ہوئے مخصوص ہندی لہجے اور اخلاق کے ساتھ کہا: «سالوں سے ننگے پاوں ہوں۔ طبیعت اور نیچر کے ساتھ نزدیکی رابطہ رکھنا چاہتا ہوں! جوتے یا کوئی بھی چیز«پاوں»، اور نیچر میں تعلق کاٹ دیتی ہے اور ہم مٹی سے بنے ہیں مٹی ہوجائیں گے».

 

ہنومذہب کے مذہبی پیشوا عاشورا اور کربلا کی تحریک سے پوری طرح آشنا ہے اور ہمیشہ حسینی پروگرام منعقد کراتے ہیں، اسی لیے دوسری وجہ وہ امام حسين ابن على(ع) کو بتاتے ہیں کہ وہ اباعبدالله سے عقیدت کے طور پر ننگے پاوں رہتے ہیں۔

 

عاشق علی(ع) و خانوادہ رسالت سے سرشار سوامی سارنگ ایران میں چھٹی بین الاقومی غدیرفیسٹیول میں شرکت کے غرض سے تشریف فرما ہے۔

 

انکا تعلق حسینی برھمنوں سے ہے جو ہندوستان میں سیدالشهدا(ع) کی محبت کے حوالے سے معروف ہے اور ہرسال انکے توسط سے عزاداری کی تقریبات منعقد ہوتی ہیں۔/

4074204

 

نظرات بینندگان
captcha