مظلوم کربلا حضرت ابا عبد اللہ الحسین(ع) کے یوم شہادت اور شام غریباں کی مناسبت سے عزاداری و سوگواری

IQNA

مظلوم کربلا حضرت ابا عبد اللہ الحسین(ع) کے یوم شہادت اور شام غریباں کی مناسبت سے عزاداری و سوگواری

18:43 - August 09, 2022
خبر کا کوڈ: 3512471
تہران ایکنا- دس محرم الحرام یوم شہادت نواسۂ رسول سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے حرم امام علی رضا علیہ السلام میں عزاداری و ماتم داری کے علاوہ زیارت عاشورا کو مکمل پڑھا گیا۔

آستان قدس رضوی نیوز کے مطابق یوم عاشور حرم امام رضا علیہ السلام میں حضرت ابا عبد اللہ الحسین (ع) کے سوگ میں ماتمی داری اور مجالس کا انعقاد کیا گیاجس میں عزاداروں کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی اورظہر عاشور کے وقت حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق امام خمینی(رہ) میں نماز با جماعت کا اہتمام کیا گیا جس کے بعد زیارت عاشورا سو لعن اور سو سلام کے ساتھ پڑھی گئی۔


اہلبیت اطہار(ع) کے مرثیہ خوانوں جناب مہدی نیکی بخت،جناب محمد عطار پور،جناب ابوطالب خالق پور اور امیر عارف نے ملکر زیارت عاشورا پڑھی اور اس دوران مرثیہ بھی پڑھتے رہے ۔


نماز مغربین کے بعد شہدائے کربلا کی یاد میں شام غریباں کے روایتی مراسم  کا آغاز باغ حضرت زہرا(س) سے ہوا جس میں حرم مطہر رضوی کے خدام ہاتھوں میں جلتی شمعیں لئے اور اشکبار آنکھوں سے ماتم کرتے ہوئے حرم امام علی رضا علیہ السلام کے باب شیخ طبرسی پر تشریف لے گئے جہاں پر مظلوم کربلا اور ان کے با وفا اصحاب کی شہادت اور شام غریباں کی مناسبت سے مرثیہ اور نوحے پڑھے گئے۔

نام:
ایمیل:
* رایے:
captcha