سوئیڈن میں باحجاب خاتون کی تصویر پر کشمکش اور جھگڑا

IQNA

سوئیڈن میں باحجاب خاتون کی تصویر پر کشمکش اور جھگڑا

8:24 - August 14, 2022
خبر کا کوڈ: 3512499
تہران ایکنا- مسلم کیمونٹی کی نمایندہ پارٹی کی جانب سے قومی لباس اور حجاب کے ساتھ ایک خاتون کی تصویر وایرل ہونے پر نیا جھگڑا شروع ہوگیا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق سوئیڈن میں ایک باحجاب خاتون کی تصویر پر سیاسی میدان میں نیا جھگڑا شروع ہوچکا ہے جہاں سوئیڈن میں قومی تشخص پر بحث کی جارہی ہے۔

 

جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب نیانز Nyans پارٹی جس کو مسلم نمایندہ شمار کی جاتی ہے اس نے الیکشن کمپین میں ایک غیر مقامی خاتون کی تصویر حجاب اور سوئیڈن کے قومی لباس کے ہمراہ شایع کی تاکہ دکھا سکے کہ کہ مسلم اور سوئیڈش تشخص میں کوئی تضاد نہیں۔

 

انتخاباتی الیکشن میں ایک مشرقی اسٹائل کی تصویر پر اعتراضات کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے اس کی پذیرائی بھی کی ہے تاہم بعض طبقے اسکو غیرمتعارف قرار دیتے ہیں اور کچھ لوگوں نے اس کو سوئیڈن کی تمدن کو تحریف کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔

 

سوئیڈن کے بعض اراکین پارلمینٹ نے اس تصویر پر شدت پسندانہ ردعمل ظاہر کیا ہے جب کہ کچھ نے اس کو آزادی بیان کا حصہ قرار دیا ہے اور تاکید کی ہے کہ قومی لباس پہننے کا حق ہر سوئیڈن میں رہنے والے کو حاسل ہے اور اس لباس کو اسلامی حجاب کے ساتھ پہننے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔/

4077875

نظرات بینندگان
captcha