ہندوستان میں مسلم کش قانون پیش کرنے پر شدید اعتراضات

IQNA

ہندوستان میں مسلم کش قانون پیش کرنے پر شدید اعتراضات

9:51 - August 24, 2022
خبر کا کوڈ: 3512570
تہران ایکنا- راجھستان کے سابق رکن پارلیمنٹ اور حکمران پارٹی کے نمایندے کی جانب سے پانچ مسلمان کے قتل کے اعتراف اور دوسروں کو مسلم کشی پر ابھارنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر شدید اعتراضات کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

ایکنا نیوز- الجزیرہ نیوز کے مطابق راجھستان کے سابق رکن پارلیمنٹ اور حکمران پارٹی کے نمایندے کی جانب سے پانچ مسلمان کے قتل کے اعتراف اور دوسرے کاریگروں کو مسلمانوں کے قتل پر ترغیت دینے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس پر سوشل میڈیا میں شدید غم و غصے کا اظھار کیا جارہا ہے، مذکور نمایندہ تاکید کرتا ہے کہ مسلمانوں کو موت کے دہانے پر تنگ کیا جائے۔

 

 حال ہی میں یہ ویڈیو وائرل ہوئی ہے جسمیں  راجھستان کے سابق رکن پارلیمنٹ اور حکمران پارٹی کے نمایندے گیان دو آهوجا کی جانب سے پانچ مسلمان کے قتل کے اعتراف اور دوسروں کو ایسا کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ ایسا کرنے پر انکی ضمانت بھی آسانی سے ہوسکتی ہے۔

 

مقامی اخبار کے مطابق آھوجا ایک واقعے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہتا ہے کہ مسلمان گائے کو قتل اور اسمگلنگ کرتا ہے، حکمران پارٹی نے اس رکن کے بیان پر کہا ہے کہ یہ بیان انکا ذاتی اسٹیٹمینٹ ہے۔

سوشل میڈیا پر مختلف طبقوں نے اس بیان کو بی جے پی کا سیاسی بیانیہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ کام عملا اس وقت انجام دیا جارہا ہے۔

4080123

نظرات بینندگان
captcha