ایکنا نیوز- اناطولیہ نیوز کے مطابق طالبان ترجمان ذبیحالله مجاهد نے کابل میں پریس کانفرنس سے گفتگو میں کہا کہ افغانستان میں داعش کو ختم کردیا گیا ہے۔
ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ علاقائی ممالک بالخصوص روس داعش بارے فکر مند نہ ہو ہم نے افغانستان میں داعش کو کچل دیا ہے۔
انکا ملک میں حالیہ سیلاب کے حوالے سے کہنا تھا کہ شدید بارشوں نے افغانستان کو بری طرح متاثر کیا جسمیں 182 لوگ ہلاک ہوئے اور ڈھائی سولوگ زخمی ہوئے ہیں۔
ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ سیلاب کے نتیجے میں تین ہزار سے زاید لوگوں کے گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔/
4080748