انڈیا میں مسلم نسل کشی بارے شدت پسند ہندوں کی دھمکی

IQNA

انڈیا میں مسلم نسل کشی بارے شدت پسند ہندوں کی دھمکی

10:00 - September 13, 2022
خبر کا کوڈ: 3512714
ایکنا تہران- شدت پسند ہندوں کے ایک ٹولے نے مسجد کے سامنے نسل پرستانہ موسیقی بجا کر مسلمانوں کو قتل کی دھمکی دی۔

ایکنا نیوز- اسٹیپ نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شدت پسند ٹولہ ایک مسجد کے پاس نسل پرستانہ موسیقی کے دھن پر ناچ رہے ہیں  اور مسلم نسل کشی سے دنیا کو درس عبرت کی بات کررہا ہے۔

کلیپ میں سینکڑوں شدت پسند ہندو گلبرگا شہر میں ایک جگہ جمع ہے اور موسیقی کا کلام یوں ہے کہ

تمھارے خون کا دریا بہا دیں گے تاکہ دنیا دیکھ لے۔

ایک اور ویڈیو میں بی جے پی کے حامیوں کا ایک گروپ ایسے ہی گانے سے قانونی کی دھجیاں بکھیرتے نظر آتا ہے۔

صارفین نے ٹوئٹ کیا ہے کہ کالابورجی پولیس ان واقعات پر خاموش ہے اور لوگوں نے اس عمل پر پولیس لاتعلقی کی شدید مذمت کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بھی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرایم کے واقعات ہوتے رہے ہیں جنمیں حال ہی میں اسکارف کے ساتھ طالبات کو اسکول میں داخلے سے روکنا ہے۔/

 

4084855

نظرات بینندگان
captcha