
ایکنا- گلف نیوز کے مطابق انڈونیشیاء کے شہر سولو میں قایم کی گئی مسجد کو ابوظبی کی شیخ زاید مسجد کے طرز پر تعمیر کی گیی ہے۔
امارات میں انڈونیشین سفیر حسین باگیس نے گلف نیوز سے گفتگو میں کہا کہ مسجد میں دس ہزار افراد بیکوقت عبادت کرسکتے ہیں۔
انکا کہنا تھا: مذکورہ مسجد صدر مملکت کے آبائی علاقے«جوکو ویدودو» میں قایم کی گیی ہے جو دونوں اقوام کی دوستی کی نشانی یا علامت ہے۔
انڈونیشیاء کی یہ مسجد ابوظبی کی شیخ زائد مسجد سے چھوٹی ہے جہاں ۴۰ هزار نمازی کی عبادت کی گنجائش ہے تاہم اس کو اسلام کے پیغام رسانی کے لیے اہم شمار کیا جاسکتا ہے اس میں شیخ زاید مسجد کی طرح سفید گنبد بنائے گیے ہیں۔
شیخ زاید مسجد کو درجہ بندی کے حوالے سے سیاحت کی ویب سائٹ «ٹریپایڈوایزر» نے سال 2022 میں اہم سیاحتی مقامات میں قرار دیا ہے۔/
4090977