کویت؛ سوشل میڈیا سے خواتین کی تصاویر ہٹانے پر جنجال

IQNA

کویت؛ سوشل میڈیا سے خواتین کی تصاویر ہٹانے پر جنجال

8:46 - November 01, 2022
خبر کا کوڈ: 3513014
ایکنا تھران- وہابی فتوے کہ سوشل میڈیا پر خواتین کی تصاویر ناجایز حتی اگر حجاب کے ساتھ ہو، پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

ایکنا- المدینہ نیوز کے مطابق وہابی شیخ عثمان الخمیس نے کویت میں فتوی صادر کیا ہے کہ جایز نہیں

کوئی اپنی خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پر لگائے حتی اگر حجاب کے ساتھ ہو، اس پر سوشل میڈیا پر صارفین نے اعتراضات شروع کردیے ہیں۔

اسی حال میں الازھر کے ایک عالم نے تاکید کی ہے کہ یہ فتوی اس شخص کی ذاتی سوچ اور سلیقہ ہے اور مذہب سے اسکا تعلق نہیں۔

وہابی شیخ نے کویتی المجلس چینل سے گفتگو میں کہا: «عورتوں کو حق نہیں کہ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر نمودار کرے حتی اگر چادر کے ساتھ ہو.»

الخمیس کا کہنا تھا:  جایز نہیں کہ خاتون انسٹاگرام یا ٹوئٹر پر تصویر نمایاں کرے.

اس فتوے پر کویتی سوشل میڈیا پر صارفین نے «عثمان الخمیس» ہیشٹیگ کے ساتھ ردعمل کا اظھار کیا.

کچھ تعداد میں خواتین نے اسی دن اپنی تصاویر سوشل میڈیا سے ہٹا کر شیخ عثمان کی بات پر رضامندی کا اظھار کیا جبکہ مقابل میں دیگر خواتین نے اپنی تصاویر ری ٹوئٹ کیا یا بعض دیگر نے حجاب کے بغیر تصاویر وائرل کرکے شیخ کی مخالفت کا اظھار کیا۔

الازھر کے فقہ اسلامی کے استاد سعد الهلالی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ کویتی شیخ کا فتوی اسکی ذاتی سوچ اور عقیدہ ہے اور مذہب اسلام سے تعلق نہیں۔

الهلالی کا کہنا تھا کہ مذکورہ فتوی  آیات قرآن یا احادیث نبوی سے اخذ شدہ نہیں اور اسکے لیے کوئی سند نہیں مگر یہ کہ اسکا ذاتی خیال یا سلیقہ ہو۔/

4095842

نظرات بینندگان
captcha