ایکنا- العھد نیوز کے مطابق سعودی اپوزیشن جماعتوں نے ایک بیان میں آل سعود کی جانب سے عقیدے کے مخالف افراد کو ملنے والے سزاوں کی شدید مذمت کی ہے۔
انجمن مخالفان آل سعود کے بیان میں کہا گیا ہے: اپنی سوچ کے مخالف افراد کو غیرقانونی سزا دینے کا عمل وحشیانہ ہے۔
مذکورہ انجمن کا کہنا تھا: ہم آل سعود کے حامی ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس اقدام پر خاموش نہ رہیں۔
انجمن کا کہنا تھا: تشدد کی سیاست سے عوام میں صرف نفرت میں اضافہ ہوگا۔
انجمن مخالفین آل سعود نے عوامی تحریکوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر بھی آل سعود مخالف رویوں میں اضافہ ہورہا ہے اور اس کا دائرہ بڑھے گا۔
مذکورہ انجمن کا کہنا تھا: سعودی عوام کو فضول کاموں میں سرگرم کرنا اور عالمی رائے عامہ کو فریب دینے کی کوشش کامیاب نہ ہوگی اور لاابالی پروگراموں اور تفریحی سرگرمیوں سے سعودی رژیم کا ظالمانہ سفاک اور خون آلود چہرہ صاف نہ ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں مخالف علما، دانشور اور ایکٹویسٹوں کو کچلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔/
4095869