سعودی عرب؛ اعلی تعلیمی کامیابی قرآن کریم کی مرہون منت ہے+ فلم

IQNA

سعودی عرب؛ اعلی تعلیمی کامیابی قرآن کریم کی مرہون منت ہے+ فلم

8:17 - November 02, 2022
خبر کا کوڈ: 3513023
ایکنا تھران- شهر مدینه منوره کے تیرہ سالہ طالب علم جس نے بین الاقوامی میتھ مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے انہوں نے اس کامیابی کو قرآن کریم کی مرہون قرار دیا۔

ایکنا- سیدتی نیوز کے مطابق سعودی عرب کی تیرہ سالہ طالب علم بلال نافع الحجیلی سعودی عرب کے غیرمعمولی ذہانت رکھنے والے طالب علم شمار ہوتا ہے جس نے اس سال ریاضی انٹرنیشنل مقابلوں میں پہلی کامیابی حاصل کی ہے۔

مدینہ شہر کے تعلیمی ادارے کی جانب سے تقریب منعقد ہوئی جسمیں طلبا و طالبات کی موجودگی میں اس طالب علم کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

 

بلال نے تمام کامیابیوں کو حفظ قرآن کی مرہون منت قرار دیا، سعودی ٹی وی سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ چار سال کی عمر سے میں نے حفظ قرآن شروع کیا اور چھ سال کی عمر میں حفظ کرلیا تھا۔

 

سعودی عرب؛ اعلی تعلیمی کامیابی قرآن کریم کی مرہون منت ہے+ فلم

 

سعودی طالب علم بچے نے گیارہ روایت کے ساتھ قرآن حفظ کیا ہے، انکا کہنا تھا کہ والدین اور استاد نے انکی حوصلہ افزائی اور رہنمایی کی۔

غیرمعمولی ذہانت رکھنے والے طالب علم کے مطابق وہ راتوں کو جلدی سوتا ہے اور صبح سویرے اٹھتا ہے، انکا کہنا ہے کہ سحر کی برکتوں سے فایدہ اٹھانا سیرت رسول اعظم(ص) و علما ہے اور ہمیں بھی قرآت قرآن اور درس کے لیے اس وقت کو اٹھنا چاہیے۔/

 

ویڈیو میں وہ مختلف روایات کے ساتھ تلاوت کرتے ہیں:

ویڈیو کا کوڈ

 

4096116

نظرات بینندگان
captcha