ایکنا کے مطابق، العربی الجدید سے نقل کرتے ہوئے ، کنیست انتخابات کے باکس کھلنے کے بعد ، انتہا پسند آباد کار صہیونی پولیس فورسز کی بھاری حمایت کے ساتھ الاقصیٰ مسجد پر حملہ کرنے پہنچ گئے۔
قدس میں اسلامی اوقاف آفس کے ترجمان نے بتایا کہ حملے میں 200 سے زیادہ بستی والوں نے حصہ لیا ، جن میں سے بہت سوں نے اسرائیلی پرچم والی ٹی شرٹیں پہن رکھی تھیں اور اپنے تلمودی اور مذہبی تقاریب انجام دیئے۔
یہ حملے الاقصی مسجد میں نوجوان عبادت گزاروں کے داخلے پر سخت پابندیوں اور صحنوں میں سے زبردستی مسلمانوں کو نکالنے کے ساتھ جاری ہیں۔
گذشتہ اکتوبر میں الاقصیٰ مسجد میں سب سے زیادہ آباد کاروں نے حملے کئے اور مسلمانوں کے اس مقدس مقام پر غیر قانونی بستیوں کے 8200 لوگوں نے دھاوا بولا۔