ایکنا- نیوز ایجنسی العهد کے مطابق بیروت کے علما انجمن کی جانب سے بیان میں شیخ الازھر احمد الطیب کو ایران کی دعوت پر خوش آیند قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسلام ہمیں وحدت اور اتحاد کی جانب دعوت دیتا ہے۔
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے : ہم اس طرح کی کاوشوں کو خوش آئند قرار دیتے ہیں جو برادرانہ گفتگو اور اختلافات مٹانے کی کوشش ہے، امت میں اتحاد سے ان لوگوں کا راستہ بند ہوگا جو ہمارے درمیان فتنے کی کوشش کرتا ہے اور ذاتی مفادات کے لیے امت کے مفاد کو نظر انداز کرتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز عالمی تقریب مذاہب کونسل کے سربراہ حجت الاسلام حمید شہریایی نے ایک گفتگو میں شیخ الازھر احمد الطیب کو دورہ ایران کی دعوت دی ہے۔/
4097835