ایکنا نیوز کے مطابق بین الاقوامی ایرانی قاری هوشنگ یاری ۵۲ سال کی عمر میں کورونا وائرس کا نشانہ بنے تھے. شهر کرمانشاه سے تعلق رکھنے والے ایرانی قاری نے سات سال کی عمر میں بھائیوں کی حوصلہ افزائی ک ساتھ قرآنی شعبے کا رخ کیا تھا۔
اہم مقابلوں میں پوزیشن کی وجہ سے انہوں نے اس میں مزید محنت کی اور یہانتک کہ ایران کی جانب سے شام کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں انہوں نے پہلا مقام حاصل کیا۔
انہوں نے بین الاقوامی مقابلوں میں جج کے فرائض انجام دیے اور اس حؤالے سے شام، بنگلہ دیش، ہندوستان اور پاکستان کا دورہ کیا اور ایران کے نام قرآنی میدان میں روشن کیا۔/
4098540