«مخزن العرفان» قرآن کریم کی پہلی اور واحد زنانہ تفسیر

IQNA

تفسیر اور مفسر کا تعارف/ 9

«مخزن العرفان» قرآن کریم کی پہلی اور واحد زنانہ تفسیر

8:25 - November 29, 2022
خبر کا کوڈ: 3513250
تفسیر«مخزن العرفان» کی مصنفہ اعلی تعلیم یافتہ خاتون ہے جس نے نے پہلی بار ایک خاتون ہوتے ہوئے جامع تفسیر لکھی ہے۔

ایکنا نیوز- تاریخ گواہ ہے کہ صدر اسلام میں خواتین کے لیے تفسیر قرآن کا درس ہوتا تھا تاہم جب مفسرین کی چودہ سو سالہ فہرست دیکھتے ہیں تو اس میں صرف ایک خاتون مفسر نظر آتی ہے،

سیده نصرت امین، مفسر اور ماہر علوم شریعت کا تعلق ایران کے شہر اصفہان سے ہے انہوں نے تفسیر «مخزن العرفان» کو پندرہ جلدوں میں مکمل کی ہے.

 

مفسر کا تعارف

سیده نصرت امین‌ بیگم اصفهانی‌ جو بانو امین(۱۳۰۸–۱۴۰۳قمری)(1890-1982 عیسوی) درس اجتھاد مکمل کرچکی ہےاور انکا علمی مقام ایسا ہے کہ آیت‌اللّه سید شهاب‌الدین مرعشی نجفی اور علامه امینی نے ان سے روایت کی اجازت حاصل کی ہے۔

 

اس عظیم مجتهده، خاتون نے بہترین شاگردوں کی تربیت کی ہے جب کہ اصفہان میں خواتین مدرسہ اور مختلف دیگر کتابیں ان کی علمی شخصیت کی دلیل ہیں۔

 

مخزن العرفان کی خصوصیات

تفسیر مخزن العرفان جامع تفاسیر میں شمار ہوتا ہے جو بیانی روش اور تحلیلی تفسیر ہے جب کہ طرز تفسیر اخلاقی و عرفانی ہے۔

تفیسر کے شروع میں مولف آیات کا ترجمہ اور پھر تفسیر کرتی ہے اور سادہ انداز میں تشریح کی جاتی ہے اور کبھی ملاصدرا اور بعض دیگر عرفاء اور فلاسفر کی بات پیش کی جاتی ہے۔

مصنفہ اس تفسیر بارے لکھتی ہے: کچھ عرصہ خوف و رجا میں مبتلا رہی پھر آیات کا ترجمہ شروع کیا اور بعض آیات کی وضاحت لکھی۔

وہ خدا کے ہاں انسانی قدر و منزلت بارے لکھتی ہے: «ایک عارف سے پوچھا کہ خدا کو کیسے پہچانا؟ ایسی شناخت کی کہ جب کبھی گناہ کا خیال آیا تو خدا کی عظمت کو یاد کی تو گناہ سے دور رہا۔

 

مجتهده امین نے اپنی تفسیر میں شیعہ سنی مباحث سے استفادہ کیا ہے جنمیں تفسیر ملاصدرا، مجمع البیان، تفسیر قمی، روض الجنان و روح الجنان، تفسیر عیاشی، کشف الاسرار، منهج الصادقین، المیزان، البرهان، جواهر التفسیر، قابل ذکر ہیں۔/

نظرات بینندگان
captcha