تفسیر البیان؛ اجتھادی طرز پر تفسیر کا نمونہ

IQNA

تفسیر اور مفسر کا تعارف / 10

تفسیر البیان؛ اجتھادی طرز پر تفسیر کا نمونہ

7:37 - December 07, 2022
خبر کا کوڈ: 3513304
آیت‌الله خویی کی جامع نگر تفسیر میں منطقی دلائل اور عقلی نکات پر زیادہ زور دیا گیا ہے اور اس حوالے سے تفسیر«البیان» کو اجتھادی تفسیر کا نام دیا جاسکتا ہے۔

ایکنا نیوز- تفسیر «البیان فی تفسیر القرآن» معروف شیعہ مجتھد آیت‌الله خویی کی شاہکار تفسیر کا نام ہے. اور اس پر زیادہ توجہ کی اہم وجہ آیت‌الله خویی کی عظیم شخصیت اور اعلی علمی مقام ہے جنہوں نے اسلامی علوم سے استخراج کے ساتھ اس تفسیر کو پیش کیا ہے۔

 

مولف کے بارے میں

سید ابوالقاسم موسوی خویی (1899-1992) نامور شیعہ مرجع تقلید ہے جنکی ایک اہم کاوش ۲۳ جلدوں کے ساتھ معجم رجال الحدیث کتاب ہے «معجم» علم حدیث کی اصطلاحات کی کتاب ہے جسمیں صحابه کرام کے نام، شہر اور قبیلوں ک معلومات جمع کی گئی ہیں۔

اسلامی دنیا میں فقہ و اصول کے دو نامور ترین محقق اور استاد آیت‌الله میرزای نائینی اور آیت‌الله محقق اصفهانی ہیں جن سے آیت اللہ خوئی نے کسب فیض کیا ہے  ۔ آیت اللہ خویی کا ستر سالہ درس و تدریس کی خدمات موجود ہیں اور نامور علما جیسے سیدمحمدباقر صدر، میرزاجواد تبریزی، سیدعلی سیستانی، ، سیدموسی شبیری زنجانی، سیدموسی صدر آیت اللہ خوئی کے شاگرد شمار ہوتے ہیں۔

آیت اللہ خوئی کی کافی تحاریر ایک پچاس جلدی کتاب «موسوعة الامام الخوئی» میں موجود ہیں . پچاسواں جلد تفسیر «البیان فی تفسیر القرآن» ہے۔

 

روش تفسیری البیان

آیت‌اللّه خویی کا علمی مقام و مرتبہ اور اجتھاد میں مھارت سبب بنی ہے کہ انہوں نے اپنی تفسیر میں علمی منطی روش کا مدنظر رکھا ہے اور عقلی دلائل کے ساتھ قلم فرسائی کی ہے۔

تفسیر «البیان» علمی منطقی دلائل سے لبریر ہے جس میں حرف شناسی، ادبی نکات، دیگر تفاسیر سے مقایسہ اور تنقید و دلائل سے تفسیر بیان ہوئی ہے۔

آیت‌الله خویی نے علمی اجتھاد کے ساتھ دیگر مفسرین کی جانب سے صرف ایک نکتے کو پیش کرنے کی روش کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور جامع نگری پر زور دیا ہے۔

آیت‌الله خویی نے تفسیر «البیان» میں کوشش کی ہے کہ اپنی تفسیر کو آیات کے ساتھ واضح اور پھر دیگر تفاسیر کو آیات کی روشنی میں تنقید کا نشانہ بنائے اور اس میں روایات اہل بیت کے ہمراہ ادبی نکات اور عقلی دلائل واضح کیا گیا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha