کشمیر میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کے ساتھ اظہار یکجہتی کی پوسٹر مہم

IQNA

کشمیر میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کے ساتھ اظہار یکجہتی کی پوسٹر مہم

15:13 - December 19, 2022
خبر کا کوڈ: 3513383
فرانس کی چارلی ہیبڈو میگزین کی طرف سے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی توہین کرنے والے گستاخانہ اقدام کے ردعمل میں کشمیر میں حمایت رہبر معظم پوسٹر مہم کا انعقاد کیا گیا۔

ایکنا نیوز کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی کی توہین آمیز تصاویر شائع کرنے پر چارلی ہیبڈو کےخلاف کشمیر میں میڈیا کمپین. 

کشمیری عوام نے چارلی ہیبڈو میگزین کی جانب سے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای کے طنزیہ کارٹون شائع کرنے کے مذموم فعل کے خلاف زبردست آن لائن مہم شروع کردی۔

 

تفصیلات کے مطابق کشمیری عوام نے سوشل میڈیا پر رہبر انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای کی تصویریں اٹھائے ہوئے شہریوں کی تصاویر شائع کیں جن پر ہیش ٹیگ (#OurLeader) کے ساتھ اخبار کی طرف سے ان کی توہین کی مذمت کی گئی۔

 

خیال رہے کہ 2006 میں اس میگزین نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ سلم کے توہین آمیز خاکے شائع کیے تھے جس سے اس وقت عالم اسلام میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی اور بعد میں اخبار کے ہیڈ کوارٹر پر مسلح حملہ بھی کیا گیا تھا۔

 

ویڈیو کا کوڈ

 

نظرات بینندگان
captcha