حرم امام حسین(ع) میں جانا ایک شاندار روحانی تجربہ تھا

IQNA

اقوام متحدہ نمایندہ عراق میں:

حرم امام حسین(ع) میں جانا ایک شاندار روحانی تجربہ تھا

13:50 - December 23, 2022
خبر کا کوڈ: 3513420
ایکنا تھران- اقوام متحدہ کی خاتون نمایندہ «جنین هنیس پلاسخارٹ» جنہون نے گذشتہ دنون حرم حسینی کا دورہ کیا تھا انہوں نے خط میں آستانے کے حکام کا شکریہ ادا کیا۔

ایکنا نیوز- آستان حسینی کے شعبہ تعلقات کے مطابق آستانے کے حکام کے نام خط میں  پلاسخارٹ کا کہنا تھا: آستانہ حسینی میں متولی کی میزبانی اور مھمان نوازی کا بہت شکریہ جنہوں نےمرقد امام حسین(ع) کی زیارات کرانے اور متولی حرم شیخ عبدالمهدی کربلایی سے ملاقات اور کینسر مرکز «وارث» کے دورے کا موقع فراہم کیا۔

 

خط میں کہا گیا ہے: یہ ایک غیر معمولی شاندار روحانی تجربہ تھا اور اسی طرح وارث مرکز کی کاوش پر خوشی ہوئی، آپ سب کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات رکھتی ہوں۔

 

قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کی خصوصی خاتون نمایندہ نے  ۱۱ دسامبر کو کربلا کا دورہ کیا اور اسکارف کے ساتھ حرم مطهر امام حسین(ع) میں حاضری دی اور مختلف شعبوں کو قریب سے دیکھا۔

 

انہوں نے حرم امام حسین(ع) اور شہدا کربلا کی زیارت کی اور وہاں پر انہوں نے آیت اللہ سیستانی کے پیغامات اور تاکیدات پر سوالوں کے جواب دیے اور انکا کہنا تھا کہ آیت اللہ سیستانی سے ملاقات پر خوشی ہوئی اور وہ عراق تک محدود نہیں بلکہ انکا مخاطب پوری دنیا ہے۔/

 

حضورم در حرم امام حسین(ع) تجربه معنوی فوق‌العاده‌ای بود

 

4108943

نظرات بینندگان
captcha