ایکنا- نیوز ایجنسی «الجمهوریه آنلاین»، کے مطابق سال 2022 میں وزارت اوقاف نے اعتدال پسندی کے حوالے سے مختلف قرآنی سرگرمیاں منعقد کی۔
ان پروگراموں می تعلیمی، سوشل آگاہی، تبلیغی، قرآنی، ائمہ مساجد کی تربیت، مساجد اور مقدس مقامات کی مرمت سازی شامل ہیں۔
وزارت اوقاف کی بین الاقوامی کاوشیں
وزارت اوقاف مصرکی جانب سے شدت پسندی کی روک تھام کے لیے مختلف کانفرنس اور سیمینار، اسکالرشب، تعلیمی دورے، ورکشاپس، کتابوں اور مقالوں کے ترجمے کیے گیے۔
سال 2022 کے دیگر اہم پروگراموں میں دیگر ممالک میں ائمہ مساجد ارسال کرنا، افریقہ میں تبلیغی جماعت بھیجنا، یورپ میں علما بھیجنا، اور شمالی و جنوبی امریکہ میں علما و مبلغین ارسال کرنا شامل ہیں۔
دو بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی گیی جسمیں صدر «عبدالفتاح السیسی» اور وزیر اوقاف «محمد مختار جمعه»، سمیت دیگر ممالک سے اہم شخصیات شریک تھیں۔
اسکالرشب کے میدان میں غیرملکی طلبا کو اسکالر شپ دیا گیا جہاں اس سال چار سول غیرملکی طلبا کو تعلیمی فرصت فراہم کی گیی جب کے لیے طلبا کے لیے مختلف تعلیمی دورے اور ورکشاپ بھی منعقد کیے جارہے ہیں۔
قرآنی مقابلے
غیر ملکی طلبا جو اسکالرشپس پر آئے ہیں انکے اور الازھر کے طلبا کے لیے حفظ اور حسن قرآت کے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔
دیگر ممالک میں کتابخانوں کا قیام جنمیں بورکینافاسو - موریتانیا - تانزانیا - قرقیزستان - اسپین – اٹلی، آسٹریا – جنوبی سوڈان – گھانا، امریکہ - سوئزرلینڈ - چاڈ - کویت - مالاوی - امارات - ملایشیاء - ازبکستان - آسٹریلیا - کنگو - ونزوئلا – جرمنی وغیرہ شامل ہیں۔
تبلیغی کاوشیں
وزارت اوقاف کی جانب سے مساجد کو فعال کیا گیا اور اس حوالے سے چھ ہزار مساجد میں بچوں کی تربیت کے لیے کورسز اور پروگرامز منعقد کیے گیے جہاں دس ہزار ائمہ نے فعالیت کی اور پانچ سو مساجد میں ہفتہ ثقافت منایا گیا ۔/
4110216