ایکنا- سعودی میڈیا کے مطابق او آئی سی کے جنرل سیکریٹری حسین ابراهیم طاها نے نے مطالبہ کیا کہ اسلامی ممالک میں علما طالبان کے ناروا اقدام پر مہم چلائی جائے۔
حسین ابراهیم طاها نے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ علما اسلام کے حؤالے سے خواتین تعلیم پر احکامات کو اجاگر کریں۔
ویڈیو کانفرنس سے خطاب میں انکا کہنا تھا: «طالبان کی جانب سے طالبات کی تعلیم پر پابندی تمام تر اسلامی تعلیمات کی منافی ہے».
انکا کہنا تھا کہ اس حوالے سے طالبان کا اقدام ہماری ایجنڈے میں سرفہرست ہے .
اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری کا کہنا تھا: طالبان کی جانب سے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی سے اسلام کے خلاف پروپگنڈوں کو تقویب ملے گی حالانکہ اسلام میں اس حوالے سے کوئی بھی حکم نہیں کہ طالبات کو تعلیم سے روکے۔/
4110694