سعودی عرب کے بین الاقوامی قرآن مقابلہ «عطر کلام» کا آغاز + تیزر

IQNA

سعودی عرب کے بین الاقوامی قرآن مقابلہ «عطر کلام» کا آغاز + تیزر

8:03 - January 05, 2023
خبر کا کوڈ: 3513525
ایکنا تھران- بین الاقوامی قرآنی مقابلہ قرآن و اذان «عطر کلام» کے دوسرے مرحلے میں رجسٹریشن شروع ہوچکا ہے۔

ایکنا نیوز- نیوزایجنسی الیوم کے مطابق سعودی عرب کے امور سیاحت کے سربراہ ترکی آل شیخ، کے مطابق مقابلہ قرآت و اذان کے مقابلوں کے دوسرے مرحلے کا رجسٹریشن شروع ہوچکا ہے۔

مذکورہ مقابلے عطر کلام کے نام سے منعقد ہوتے ہیں اس میں حسن قرآت اور اذان کے مقابلے شامل ہیں اور یہ دنیا کے سب سے بڑا اسٹوڈیو شمار ہوتا ہے۔

قرآنی مقابلوں کے سربراہ آل شیخ کے مطابق قرآنی مقابلوں کے لیے بارہ ملین ریال انعامات کے لیے مختص کیے گیے ہیں۔

اس مرحلے میں شرکت کے لیے بدھ چار جنوری سے رجسٹریشن شروع ہوچکا ہے اور خواہشمند افراد

اس ایڈریس https://otrelkalam.com  پر نام لکھوا سکتے ہیں۔

 

بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے چار مرحلے ہیں جہاں پہلے مرحلے میں سایٹ پر نام لکھوانا اور سائٹ پر آڈیو فائل اپ لوڈ کرانا ہے۔

دوسرے اور تیسرے مرحلے میں بھی امیدوار کو آڈیو فائل ججز کے لیے ارسال کرنا ہوتا ہے اور ججز کے انتخاب سے یہ اگلے مرحلے کے لیے سلیکٹ ہوتا ہےتیسرے مرحلے میں کامیاب ہونے والے چوتھے مرحلے کے لیے منتخب ہوتا ہے.

مقابلوں کا فائنل مرحلہ ماه مبارک رمضان میں منعقد ہوتا ہے جہاں قرآء کا حاضر ہونا ضروری ہے اور یہ مقابلے  MBC  چینل اور «شاهد» سوشل میڈیا سے لائیو نشر ہوتے ہیں./

 

4112120

نظرات بینندگان
captcha