پاکستانی فلمساز کی جانب سے ہندو شدت پسندی اجاگر کرنے کی کاوش

IQNA

پاکستانی فلمساز کی جانب سے ہندو شدت پسندی اجاگر کرنے کی کاوش

7:27 - January 10, 2023
خبر کا کوڈ: 3513560
ایکنا تھران- پاکستانی فلمساز کی ڈکومنٹری جس میں ہندوشدت پسندی کو اجاگر کی گیی ہے کو بین الاقوامی فیسٹیول میں پذیرائی مل رہی ہے۔

ایکنا- ڈیلی ٹایمز کے مطابق پاکستانی فلمساز حمید احمد کی ڈکومنٹری نے اسلاموفوبیا کو اجاگر کرنے کی اچھی کاوش کی ہے۔

 

انکی ڈکومنٹری « زعفرانی هندو لباس اسٹائل»(India’s Saffron Brigade) کو بین الاقوامی ایوارڈ (Association of International Broadcasting Award ) سال 2022 بھی دیا گیا ہے.

اس ڈکومنٹری میں کوشش کی گیی ہے کہ ہندو شدت پسندوں کے مسلح ہونے کی وجوہات کو Rashtriya Swayamsevak Sangh (RSS)، کے تعاون سے اور ایک ہندوبرصغیر کی ایجاد کی وجوہات کو پیش کرنے کی کاوش کی گیی ہے۔

 

احمد نے کوشش کی ہے کہ دکھایا جائے کہ کسطرح سے انڈیا کی سیکولر نظام کو خطرات لاحق ہیں. ڈکومنٹری میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے  RSS نظریاتی حوالے سے حزب اقتدار(BJP)  کے قریب ہے اور انکی کوشش ہے کہ انڈیا کو امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے مذہبی آزادی کی بلیک لسٹ میں قرار دیا جائے۔

بین الااقوامی فلم فیسٹیول انتظامیہ اور ججز کے مطابق وہ ڈکومنٹری کی داستان سے متاثر ہوئے ، اس فلم میں دیکھنے والوں سے سوال کیا گیا ہے کہ وہ سروے کریں کہ کیا انڈیا کی سیکولر پارٹیاں گاندھی کی خوابوں کی تعبیر میں کامیاب ہوسکتے ہیں؟

 

حمید نے اس سے پہلے بھی ڈکومنٹری میں متعدد ایوارڈ اپنے نام کیے ہیں اور نیویارک فلم فیسٹیول میں دس ایوارڈ، جرمنی فیسٹیول میں تین ایوارڈ، جاپان میں گرین پکچر ایوارڈ، چین میں ایکو سسٹم کےحوالے سے Handle Climate Change 2020 ایوارڈ. او اور سال 2016 میں بہترین صحافی کا ایوارڈ ان کی کامیابیوں کی نشانیاں ہیں۔/

 

4113294

نظرات بینندگان
captcha