ایران کے بین الاقوامی مقابلوں کے ججز کے ناموں کا اعلان

IQNA

ایران کے بین الاقوامی مقابلوں کے ججز کے ناموں کا اعلان

7:17 - January 12, 2023
خبر کا کوڈ: 3513579
ایکنا تھران- ایران کے انتالیسویں بین الاقوامی مقابلوں کے ۱۵ ایرانی اور دو غیرملکی ججز کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق ایران کے انتالیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے جو ادارہ امور قرآنی و فلاح و بہبود کے تعاون سے منعقد کیے جارہے ہیں اس میں ججز کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے جنمیں افغانستان اور عراق کے جج شامل ہیں۔

اسی حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ مردوں میں محمدجواد رجایی شعبہ تجوید میں، نصرت‌الله حسینی- صوت، رضا محمدپور- لحن، سعید فیاض- وقف و ابتدا اور حمید درایتی و محمدصادق نصر‌اللهی - حسن و حفظ میں فرائض انجام دیں گے۔

 

ججز کمیٹی کی سربراہی  سیدعلی سرابی کریں گے جب کہ ٹینکل شعبے میں هاشم روغنی نظارت کریں گے، سیداحمد غفاری  افغانستان سے اور احمد عادل عبدالباری عراق سے ججز کمیٹی میں شامل ہیں۔

 

خؤاتین ججز کمیٹی میں مرضیه دیانی- تجوید، ملیحه اسحاق‌نژاد- صوت، لیلا بایست- لحن، مریم خطیب - وقف و ابتدا اور زهرا افخمی اور مریم سعیدی - حسن حفظ میں فرائض انجام دیں گی.

خواتین ججز کمیٹٰی کی سربراہی مریم خطیب اور ٹینکل شعبے میں اعظم الماسی سربراہی کے ذمے ہوگی.

انتالیسویں بین الاقوامی ابتدائی مرحلوں کا فیصلہ ججز کے توسط سے آن لاین ہوگا جو اگلے ہفتے منعقد ہوں گے۔/

 

4113537

نظرات بینندگان
captcha