سعودی عرب؛ قرآن مجید میں منشیات اسمگلنگ کی شدید مذمت

IQNA

سعودی عرب؛ قرآن مجید میں منشیات اسمگلنگ کی شدید مذمت

8:13 - January 22, 2023
خبر کا کوڈ: 3513645
ایکنا تھران- وائرل ویڈیو کے مطابق قرآن مجید میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش پر صارفین نے سخت غم اور غصے کا اظھار کیا ہے۔

ایکنا- الخلیج آن لاین نیوز کے مطابق سوشل میڈیا میں کلیپ وائرل ہوئی ہے جسمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعودی عرب میں منشیات لانے کے لیے قرآن مجید جیسی مقدس کتاب کو زریعہ بنانے کی کوشش کی گیی ہے۔

سعودی صحافی فیصل العبد الکریم نے ٹوئٹ میں انسداد منشیات کے ادارے کے اندر سے اس منظر کی نمایش پیش کی ہے۔

انکا کہنا تھا: ایک غیرمتوقع ترین کوشش جو اس ویڈیو میں معلوم ہوتی ہے یہ ہے کہ نشہ آور گولیوں کو قرآن مجید، ٹماٹر، آلو اور دیگر چیزوں میں چھپانے کی کوشش کی گیی ہے۔

 

سعودی صحافی کا کہنا تھا: اسمگلروں کے ہاتھوں اب قرآن مجید بھی محفوظ نہیں اور اس کے توسط سے ملک کے جوانوں کو نشے میں مبتلا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قرآن کے بعض صفحوں کو ہٹا کر وہاں مواد چھپایا گیا ہے۔

 

ویڈیو کا کوڈ

قرآن مجید جیسی مقدس کتاب کی توہین اور استعمال پر سعودی صارفین نے شدید اعتراضات اور غصے کا اظھار کیا ہے۔/

 

4116074

نظرات بینندگان
captcha