قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی سویڈن میں توہین قرآن پاک کی مذمت

IQNA

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی سویڈن میں توہین قرآن پاک کی مذمت

15:51 - January 24, 2023
خبر کا کوڈ: 3513663
اس سے بڑھ کر کیا انتہاء پسندی ہوگی کہ انسانیت کےلئے رہنمائی کرنے والی سب سے عظیم الہٰی آفاقی پیغام کی اس طرح توہین کی جائے, امت کو آہس میں الجھنے کی بجائے ان سازشوں کے مقابل یکجا ہونی چاہیے۔

 ایکنا- حوزہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے سویڈن میں ہونیوالے توہین قرآن پاک کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس سے بڑھ کر کیا انتہاءپسندی ہوگی کہ انسانیت کےلئے رہنمائی کرنے والی سب سے عظیم الہٰی آفاقی پیغام کی اس طرح توہین کی جائے اور عالمی ادارے صرف تکتے رہ جائیں۔

 

انہوں نے کہا کہ امہ کو آپس کے مسائل میں الجھنے کی بجائے اس طرح کی قبیح حرکتوں اور انتہاءپسندی کے خلاف متحد و یکجا ہونے کی ضرورت ہے ، اس طرح کی قبیح حرکت اور توہین بین الاقوامی قوانین ، چارٹرز کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha