مسجدوں کو مندر بناو؛ بی جے پی کی ہرزہ سرائی

IQNA

مسجدوں کو مندر بناو؛ بی جے پی کی ہرزہ سرائی

8:05 - January 25, 2023
خبر کا کوڈ: 3513669
ایکنا تھران- مودی پارٹی کے ایک رکن نے ہرزہ سرائی کرتے ہویے کہا ہے کہ مسجدوں کو مندر بنایا جایے۔

ایکنا- خبررساں ادارے  Sabrang کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل وہئی ہے جسمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی حزب حاکم کے رکن ایشوار لال(Ishwar Lal)، جو راشٹریا سویم سیوک سنگھ (RSS)  اسلام اور مسلم مخالف تنظیم کے رکن ہے اس میں وہ گستاخی کررہا ہے۔

ایشوار لال اس ویڈیو میں کہتا ہے کہ انڈیا میں ۳۰ هزار مسجدوں کو مندر بنایا جائے اور انڈیا میں حلال مصنوعات پر پابندی عاید کی جائے۔

لال کا کہنا تھا: انڈیا میں تیس ہزار مندر ویران ہوا اور اس میں مساجد بن گئیں، انکی تعداد کتنی ہے؟ تیس ہزار کیا اس کو دوبار مندر نہ بنایا جائے؟ ہم نے رام کے مندر بنالیے تاہم تیس ہزار مندر باقی ہیں انکو خراب کرکے جگہ واپس لینے کی ضرورت ہے۔!

 

وہ مزید کہتا ہے: آپ لوگ حلال پروڈکٹس خریدتے ہیں اسکا پیسہ کہاں جاتا ہے مسلمانوں کو، لہذا کسی صورت حلال مصنوعات نہ خریدیں.

ایشوار لال کی ایسی گستاخانہ ویڈیو اس سے پہلے بھی یوٹیوب پر وائرل ہوچکی ہے جسکو بعد میں متعلقہ پارٹی نے ڈیلیٹ کردی تھی. ان ویڈیوز میں بھی وہ انڈیا کے مسلمانوں کے خلاف ایسی ہی باتیں کرتا ہے کہ مسلمانوں کی بڑھتی تعداد کی وجہ سے وہ دن آئے گا جب یہ لوگ ہمارے مندوں کو چھین لیں گے۔/

 

4116618

نظرات بینندگان
captcha