مسجدالحرام میں عمر رسیدہ خواتین کے لیے خصوصی انتظامات

IQNA

مسجدالحرام میں عمر رسیدہ خواتین کے لیے خصوصی انتظامات

11:42 - February 04, 2023
خبر کا کوڈ: 3513712
ایکنا تھران- مسجدالحرام و مسجدالنبی امور کے سربراہ کے مطابق مسجدالحرام میں بزرگ خواتین کے لیے خصوصی ہال اور خاص سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

ایکنا- نیوز ایجنسی الاتحاد کے مطابق مسجد الحرم میں ایک خصوصی ہال کو عمر رسیدہ خواتین کے لیے قایم کیا گیا ہے جو دروازہ نمبر 88 کے ساتھ واقع ہے اور اس ہال میں بزرگ خؤاتین کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

 

مسجد الحرام کے متولی عبیر الجیفری نے اس ہال میں رضا کاروں کی موجودگی کے حوالے سے کہا: مسجدالحرام میں زائرین بیت اللہ میں بوڑھی خواتین کی سہولت کے لیے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ اسلام میں خواتین کی عظمت اور احترام کو مدنظر رکھتے ہویے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے.

 

مسجدالحرام و مسجدالنبی امور کے مطابق اس ہال کے افتتاح کے موقع پر زائرین کعبہ میں آب زمزم، قرآن مجید اور خصوصی لباس تقسیم کیے گیے۔

 

متولی کل مسجدالحرام و مسجدالنبی کے مطابق بوڑھی اور معذور افراد کی سہولت انکی اولین ترجیح ہے اور اسپشل افراد کی آمد و رفت میں سہولت، بصارت سے محروم افراد کی سہولت اور انکو بریل قرآن فراہم کرنا اور مختلف زبانوں میں ترجموں کی سہولت دیگر اقدامات میں شامل ہیں۔/

 

4119443

نظرات بینندگان
captcha