ایسی تفسیر جسمیں الفاظ کے معنوی اسراربیان ہوا ہے

IQNA

تفسیر اور مفسر کا تعارف / 16

ایسی تفسیر جسمیں الفاظ کے معنوی اسراربیان ہوا ہے

9:09 - February 07, 2023
خبر کا کوڈ: 3513725
تفسیر «غرائب القرآن و رغائب الفرقان» ایسی جامع تفسیر ہے جس میں الفاظ کے روحانی اسرار کو بھی سادگی سے پیش کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق «غرائب القرآن و رغائب الفرقان» تالیف نظام‌الدین حسن بن محمد نیشابوری، ایسی منطقی تفسیر شمار کی جاتی ہے جس میں الفاظ کے روحانی معنا کو بھی سادگی سے پیش کرنے کی کوشش کی گیی ہے اور الفاظ کے ظاہر اور باطن میں ربط کی کاوش ہوئی ہے۔

 

نیشابوری کون تھا؟

نظام الدین حسن بن محمد بن حسین خراسانی نیشابوری (متوفی ۷۲۸ قمری یا ۱۳۲۸ عیسوی) معروف به نظام اعرج، اسلامی دنیا کے معروف حفاظ میں شمار ہوتا ہے، انکا خاندان اور قبیلہ قم میں رہتا تھا تاہم وہ نیشابور میں پیدا ہوئے اور وہی تعلیم حاصل کی، فضل، ادب، تحقیق اور باریک بینی میں یکتا تھے اور عقلی علوم کے علاوہ ادبیات عرب پر بھی انکو عبور تھا۔

انکی کافی تالیفات تھیں تاہم «غرائب القرآن و رغائب الفرقان» انکی نامور کتب میں شمار ہوتا ہے. انکی دیگر شاہکار کتب میں «اوقاف القرآن» اور «لب التاویل» بھی معروف ہیں۔

 

غرائب القرآن کی خصوصیات

نیشابوری نے اپنی تفسیر میں فخر رازی کا بھی حوالہ دیا ہے اور کشاف زمخشری انکی دیگر منابع میں شامل ہے انہوں نے صرف فخر رازی اور زمخشری کی باتوں کو نقل نہیں کیا ہے بلکہ باریک بینی اور تحقیق کے ساتھ اپنا تجزیہ پیش کیا ہے اور انکی تفسیر میں احادیث نبوی اور اصحاب اور تابعین کو بھی کوڑ کیا گیا ہے۔

انہوں نے اپنے اقتباس میں صرف رازی اور زمخشری تک محدودیت کی بجایے بہت سے دیگر منابع سے استفادہ کیا ہے اور بعض کو دلائل کے ساتھ رد کرکے انکے کلام کو مکمل کرنے کی کوشش کی ہے اور رازی و زمخشری کے درمیان اختلافی مسلے میں اپنے نظریہ کو بیان کیا ہے۔

انہوں نے اپنی تفسیر کے اختتام پر اپنے مقصد کے حوالے سے لکھا ہے: ایک اہم محرک یہ تھا کہ یہ دنیا و اخرت میں میرا ہمسفر رہے اور اس کے علاوہ اعجاز قرآن بارے مفید تفسیر پیش کرنا دیگر مقصد تھا۔

 

طرز روش تفسیرنگاری

نیشابوری  کی تفسیر میں ایک خاص انداز اپنایا گیا ہے، انہوں نے ابتدا میں سوروں کے نام، مکی و مدنی، آیات کی تعداد اور مربوط اقوام کو پیش کیا ہےاور آیات پیش کرنے کے بعد مختلف راویوں کی نظر کو پیش کیا ہے۔

انکی تفسیر کی خاص بات یہ ہے ایک جامع تفسیر ہونے کے علاوہ انہوں نے آسان تقسیم بندی کی ہے اور تفسیر میں کئی عنوانات کو تقسیم کیا ہے اور ہر مسئلے کو الگ سے موضوع بنایا ہے اور اقوال کی تقسیم بندی کے ساتھ آیات پر دست رسی آسان بنانے کی کوشش کی گیی ہے۔/

نظرات بینندگان
captcha