آستانہ حسینی کی جانب سے 10 ہزار سے زائد قرآن نسخوں کی فنی جانچ مکمل

IQNA

آستانہ حسینی کی جانب سے 10 ہزار سے زائد قرآن نسخوں کی فنی جانچ مکمل

7:18 - August 14, 2025
خبر کا کوڈ: 3518987
ایکنا: اس پروگرام کو یکساں منصوبے کے تحت مکمل کر لیا گیا ہے، جس کا مقصد قرآن کے متن کی طباعت میں اعلیٰ ترین معیار، دقت اور معیار کو یقینی بنانا ہے۔

ایکنا نیوز، الکفیل نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ آمال المطوری، سربراہ شعبۂ خواتین قرآنی سرگرمیاں، آستان مقدس حسینی نے بتایا ہے کہ ہم نے انتہائی محنت اور شوق کے ساتھ فنی معائنہ اور بصری تصحیح انجام دی، جس میں تمام نسخوں کا مکمل جائزہ شامل تھا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ کسی بھی فنی یا طباعتی غلطی سے پاک ہیں، جیسے اضافی نقطے یا اوور لیپ، پرنٹنگ میٹریل کی باقیات، سیاہی کے دھبے، دھندلے الفاظ یا کوئی بھی ایسی علامت جو قرآن کے حسن اور وضاحت پر اثر انداز ہو۔

ان کا کہنا تھا : یہ معیاری کامیابی اس وقت حاصل ہوئی جب ہم قرآن کریم کے گرمیوں کے کورسز کی سرگرمیوں کو بھی منظم کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی ہم ان قرآنی اسٹیشنز کی تیاری میں مصروف ہیں جو جلد شروع کیے جائیں گے۔ یہ سب خواتین عملے کی کاوشوں اور ان کی رضاکارانہ خدمات کو اجاگر کرتا ہے، جو قرآن کریم کی عظمت کے شایان شان خدمات پیش کر رہی ہیں۔

بررسی فنی بیش از 10 هزار نسخه قرآن در آستان حسینی

 

المطوری نے بتایا کہ دارالقرآن الکریم آستان حسینی کے متعدد اساتذہ اور رضاکار اس منصوبے میں شریک ہوئے، جنہوں نے نہایت محنت اور دقت سے مقررہ وقت میں کام مکمل کیا۔

بررسی فنی بیش از 10 هزار نسخه قرآن در آستان حسینی

 

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ منصوبے میں 5 ہزار مزید قرآن نسخوں کی طباعت کا معائنہ شامل ہے، جو ہمارے فنی عملے کی صلاحیتوں پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔/

 

4299721

نظرات بینندگان
captcha