علمی شخصیات کا امام(ره) سے تجدید بیعت

IQNA

علمی شخصیات کا امام(ره) سے تجدید بیعت

9:13 - February 07, 2023
خبر کا کوڈ: 3513727
ایکنا تھران- یونیورسٹی اساتذہ اورعلمی شخصیات نے امام راحل(ره) کو خراج اور رہبر معظم سے تجدید بیعت کیا۔

ایکنا نیوز کے مطابق یونیورسٹی اساتذہ اورعلمی شخصیات نے امام راحل(ره) کو خراج اور رہبر انقلاب سے وفاداری کا اعلان کیا، ان افراد میں وزیر تعلیم محمدعلی زلفی، یونیورسٹی میں نمایندہ رہبر انقلاب حجت الاسلام رستمی اور دیگر اعلی شخصیات شریک تھیں۔

اس پروگرام میں امام خمینی(ره) کا زیارت نامہ پڑھا گیا اور وہاں حجت‌الاسلام رستمی نے خطاب میں کہا کہ شکر خدا کہ آج ہم انقلاب اسلامی کے پینتالیسویں سالگرہ پر تجدید عہد کررہے ہیں۔ پروگرام میں ایک اعلامیہ بھی جاری ہوا جسکا متن کچھ یوں ہے:

 

متن بیانیه 

«وَنُرِيدُ أَنْ نَمُنَّ عَلَى الَّذِينَ اسْتُضْعِفُوا فِي الْأَرْضِ وَنَجْعَلَهُمْ أَئِمَّةً وَنَجْعَلَهُمُ الْوَارِثِينَ؛ دهیم».(قصص ۵)

خدا کا شکر گزار ہے کہ انہوں نے ہم پر احسان کیا اور انقلاب اسلامی کی نعمت سے نوازا اور اسلام کا پرچم لہرایا گیا۔

انقلاب کی پینتالیسویں سالگرہ پر ہم علمی طبقہ اس موقع کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دنیا بھر کے مظلوموں کو ہدیہ تہنیت پیش کرتے ہویے امام خمینی کی روح پر دورد پھیجتے ہیں اور انکے نایب رہبر انقلاب سے تجدید عہد کرتے ہیں کہ ظہور امام تک ہم اس عہد پر قائم رہیں گے۔

ہمار ایمان ہے کہ امام کا انقلاب قرآن و عترت سے اخذ شدہ ہےاور انکا جانشین بھی انکی راہ پر گامزن ہے اور انکی اطاعت خدا اور انکے رسول کی اطاعت ہے اور تمام شعبوں میں انکی رہنمائی ہماری پیشرفت فراہم کرسکتی ہے۔

امریکہ اور صہیونی رژیم کی جانب سے سازشوں کے باوجود ہم ظلم و تزویر کے سامنے جھکے نہیں اور تمام شدت پسندوں کو شکست سے دوچار کرتے رہیں گے اور جوانوں کو کسی میدان میں نا امید نہیں ہونے دیں گے۔

ہم یورپی ممالک میں توہین قرآن کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اسی طرح سپاہ پاسداران کے نام کو دہشت گردی کی لسٹ میں شامل کرنے کی کوشش کو شرمناک قرار دیتے ہیں۔

ہم مشرق و مغرب کی طرف دیکھنے کی بجائے اپنی کوشش اور خدا کی نصرت اور جوانوں کی صلاحیت کو قابل اعتماد قرار دیتے ہیں۔

 

ہمارا ایمان ہے کہ علمی طبقہ ایک بہترین انقلابی جوانو طبقے کی تربیت کرسکتا ہے جو تمام میدانوں میں دوسروں کے لیے نمونہ عمل بن سکے۔

 

ہم امام انقلاب اور شہدائے انقلاب اسلامی، شهدائے دفاع مقدس، شهدای مدافع حرم اور تمام دیگر شہدا راہ حق پر سلام و درود بھیجتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ خدا رہبر انقلاب کو نصرت عنایت فرمائے تاکہ انقلاب اسلامی انکے اصل مالک یعنی امام عصر تک پہنچ سکے۔/

 

4120090

نظرات بینندگان
captcha