عیسی مسیح(ع) کے حواریوں کی تصویر سوره «صف» میں

IQNA

قرآنی سورے/ 61

عیسی مسیح(ع) کے حواریوں کی تصویر سوره «صف» میں

7:20 - February 13, 2023
خبر کا کوڈ: 3513745
ہر دور میں کچھ مومنین خدا کے دین کی نصرت کے لیے آمادہ ہوتے ہیں اور حضرت مسیح (ع) کے دور میں حواریوں نے یہ کام کیا جنکو حضرت عیسی (ع) «یاران خدا» کے نام سے پکارتے تھے۔

ایکنا نیوز کے مطابق قرآن کریم کے اکسٹھویں سورے کا نام «صف» ہے. اس سورے میں 14 آیات ہیں یہ سورہ قرآن کے اٹھائیسویں پارے میں موجود ہے۔ یہ سورہ مدنی ہے اور ترتیب نزول کے حوالے سے یہ ایک سو گیارہواں سورہ ہے جو قلب رسول گرامی اسلام(ص) پر نازل ہوا ہے۔

اس سورہ کو «صف» کہنے کی وجہ یہ ہے کہ سورہ کی چوتھی آیت میں مجاہدین کی صف کی بات ہوئی ہے، اس سورہ میں خدا کی حمد و ستائش کے علاوہ ان لوگوں کی مذمت کی گیی ہے جنکے کردار اور گفتار میں فرق ہے اور یہ کہ آخری کامیابی خدا کے دین کی ہے اور مخالفین کی کوشش ناکام رہے گی اور خدا کی راہ میں جان و مال سے جہاد کی ضرورت ہے۔

اس سورہ میں مومنین کو خدا کی راہ میں جہاد کی حوصلہ افزائی کی گیی ہے اور خبر دی جاتی ہے کہ یہ مذہب ایسا نور ہے جو روشن اور درخشاں ہے اور اس کو خاموش کرنے کی کوشش ناکام ہوگی اور اسی طرح پیغمبر اسلام(ص) خدا کی طرف سے مقرر ہوا ہے تاکہ دین کا پیغام پہنچا سکے؛ وہی مذہب یا آئین جس کی خبر عیسى بن مریم (ع) نے بنى اسرائیل دی تھی۔

 

اسی طرح سورہ میں تاکید کی گیی ہےکہ مومنین جس چیز پر عمل نہیں کرتا اس کی تاکید دوسروں کو نہیں کرتے اور جس چیز کا وعدہ کرتا ہے اس پر عمل کرتا ہے اور اگر وعدہ خلافی کرے تو انکے دلوں میں انحراف آئیگا جیسے موسی کی قوم میں آیا۔

آیت کے آخر میں حواریوں کا ذکر کیا گیا ہے جو حضرت عیسی (ع) کے اصحاب میں شمار ہوتے ہیں۔

اس سورہ کی مشہور آیت «نَصْرٌ‌ مِّنَ اللَّهِ و َفَتْحٌ قَرِ‌یبٌ» (صف/ 13) ہے جسمیں مومنین کو کامیابی کی خوشخبری دی گیی ہے. بعض مفسرین کے مطابق یہ آیت فتح مکه بارے ہے جو عصر رسول اسلام (ص) کی طرف اشارہ ہے تاہم بعض مفسرین کے مطابق یہ آخری زمانے میں مومنین کی کامیابی کی طرف اشارہ ہے۔/

نظرات بینندگان
captcha