
ایکنا نیوز کے مطابق العالم نے رپورٹ کیا ہے کہ زهران ممدانی، نیویارک کے منتخب میئر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی گرفتاری کے احکامات پر عمل درآمد کے لیے قانونی راستے تلاش کرنے میں کوئی کمی نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے کہا: میں بارہا کہہ چکا ہوں کہ یہ شہر بین الاقوامی قوانین کا پابند ہے، اور یہی قوانین آئندہ سال نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران بھی نافذ ہوں گے۔ ان قوانین میں وہ بین الاقوامی گرفتاری کے احکام بھی شامل ہیں جنہیں عالمی عدالتِ انصاف نے جاری کیا ہے۔
ممدانی نے واضح کیا کہ یہ کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یہ احکام بنیامین نیتنیاہو کے خلاف ہوں یا ولادیمیر پوتین کے خلاف؛ ہم اپنی اقدار کے پابند ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: میں ڈونلڈ ٹرمپ کے برعکس قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرتا ہوں اور اپنے طور پر کوئی قانون نہیں بناتا۔ اسی لیے میں ہر ممکن کوشش کروں گا کہ بین الاقوامی احکام پر عمل درآمد ہوں۔
نیویارک کے میئر نے دوٹوک انداز میں کہا: اگر نیتن یاہو نیویارک میں داخل ہو جائے اور میں اس کی گرفتاری کے لیے کوشش نہ کروں تو پھر میں نیویارک کا میئر کہلانے کا حق نہیں رکھتا۔
انہوں نے آخر میں کہا: ہمیں نیتن یاہو کی گرفتاری کے حکم پر عمل درآمد کے لیے تمام قانونی اختیارات استعمال کرنے چاہییں۔/
4317483