
ایکنا نیوز- نیوز چینل الکفیل کے مطابق یہ مقابلہ طلبہ کے لیے خصوصی قرآنی منصوبوں کے دائرہ کار میں، مرکز قرآن کریم کربلا کی نگرانی میں منعقد ہوا، جو آستانہ مقدس عباسی کے مجمع علمی قرآن کریم کے زیرِ انتظام کام کرتا ہے۔
مرکز قرآن کریم آستانہ قدس عباسی کے ڈائریکٹر، شیخ جواد النصراوی نے اس سلسلے میں کہا کہ یہ مقابلہ اُن تعلیمی اور قرآنی پروگراموں اور ورکشاپس کا حصہ ہے جو اس مرکز کے ماہر اساتذہ صوبے کے مختلف اسکولوں میں منعقد کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مقابلے کے سوالات فقہ، عقائد اور قرآن کریم کے موضوعات پر مشتمل تھے، تاکہ طلبہ کی دینی فہم اور بصیرت کو مضبوط بنایا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ مقابلہ متعدد مراحل میں منعقد ہوا اور صوبے کے چھ اسکولوں نے اس میں شرکت کی۔ مقابلے کا مقصد طلبہ کے علمی شعور اور معلومات میں اضافہ کرنا ہے۔
پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء کو تعریفی اسناد اور تحائف پیش کیے گئے۔/

4317945