
ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق کہا گیا ہے کہ حج و زیارت کے ادارے کے سربراہ نے سعودی عرب کے وزیرِ داخلہ سے ملاقات میں جس میں ریاض میں ایرانی سفیر بھی موجود تھے،ایرانی زائرین کو عمرہ مفردہ اور حجِ تمتع کے دوران بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے باہمی ہم آہنگی کے فروغ اور عملی تعاون کے تسلسل پر زور دیا۔
حج و زیارت کے سربراہ علیرضا رشیدیان نے سعودی وزیرِ داخلہ اور اعلیٰ کونسل برائے حج کے سربراہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز سے ملاقات میں آئندہ اعزامات کے حوالے سے کی گئی تیاریوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حجاج کے لیے رہائش، ٹرانسپورٹ اور خدمات کا مناسب انفراسٹرکچر موجود ہونا دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا بنیادی محور ہے،
اور ہم اس سلسلے میں سعودی حکام کی کوششوں کی قدردانی کرتے ہیں۔
انہوں نے وزارتِ حج و عمرہ کے حکام کے ساتھ ہونے والی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ باہمی تعاون کے تسلسل اور مشترکہ پیگیری کے نتیجے میں توقع ہے کہ رواں برس بھی خدمات کا عمل گزشتہ سال کی طرح روان اور منظم رہے گا، اور حج ۱۴۰۵ میں ایرانی زائرین کی اطمینان میں مزید اضافہ ہوگا۔
رشیدیان نے ملاقات میں یہ امور بھی اٹھائے:
حج کوٹے میں اضافہ، منیٰ سے جمرات تک راستے کی بہتری، مشاعرِ مقدسہ میں خدمات کی ہم آہنگی اور انتظامی امور میں مزید سہولت کاری۔
سعودی وزیرِ داخلہ نے دونوں ممالک کے تعمیری تعلقات کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خادمِ حرمین شریفین اور ولی عہد حجاجِ کرام کی خدمت کو اپنا اعزاز سمجھتے ہیں،
اور حجاج کے امن، آسائش اور سکون کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام اسلامی ممالک کے زائرین کی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے،
ایرانی حکام اور زائرین کے ساتھ تعاون کو سراہتے ہیں، اور یقین دلاتے ہیں کہ متعلقہ ادارے زیرِ بحث مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون کریں گے۔
سعودی وزیر نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ برسوں میں ایرانی حجاج کی طرف سے بہترین نظم و ضبط اور تعاون دیکھنے میں آیا ہے، اور وہ مطمئن ہیں کہ اس سال بھی حجِ تمتع بخیر و خوبی ادا ہوگا۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ وہ ایران کے صدر کا تحریری پیغام سعودی ولی عہد تک پہنچا دیں گے۔/
4317582