نیپال حفظ قرانی مقابلوں کا تیسرا مرحلہ

IQNA

نیپال حفظ قرانی مقابلوں کا تیسرا مرحلہ

5:31 - November 18, 2025
خبر کا کوڈ: 3519508
ایکنا: نوجوانوں کے تیسرے حفظ مقابلوں کا تیسرے مرحلے میں بچوں اور بچیوں کا مقابلہ کھٹمنڈو میں جاری ہے۔

ایکنا نہوز، عاجل نیوز کے مطابق، اس مقابلے کا فائنل مرحلہ ہفتہ، 24 آبان سے سعودی عرب کی وزارتِ امور اسلامی، اسلامک گائیڈنس کے تعاون سے اور نیپال کی اسلامی امور کمیٹی کی شراکت سے شروع ہوا ہے اور یہ تین دن تک جاری رہے گا۔

ابتدائی مرحلے میں اس مقابلے میں 800 سے زائد لڑکوں اور لڑکیوں نے حصہ لیا، جن میں سے 189 شرکاء فائنل مرحلے کے لیے منتخب ہوئے۔

یہ مقابلے چار شعبوں میں منعقد کیے جا رہے ہیں:

حفظِ کامل قرآن

15 پاروں کا حفظ

5 پاروں کا حفظ

دو پاروں (29 اور 30) کا حفظ

فائنل مرحلے کی افتتاحی تقریب میں سعد بن ناصر ابو حیمد (نیپال میں سعودی سفیر)، سید محمد دین علی (نیپال کی اسلامی امور کمیٹی کے سربراہ)، اور کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔

فائنل مرحلے کے دوسرے دن میں لڑکوں اور لڑکیوں کے 5 پاروں کے حفظ اور لڑکوں کے دو پاروں کے حفظ کے مقابلے منعقد ہوئے۔ ججوں نے ان مقابلوں کی نگرانی کی اور شرکاء کے لیے ایک منظم اور موزوں مقابلہ جاتی ماحول فراہم کیا۔

ان مقابلوں کا مقصد مسلمانوں میں قرآنی اقدار کو مضبوط کرنا، اقلیت مسلم آبادی اور اسلامی برادریوں میں قرآن حفظ و تلاوت کے پروگراموں کی حمایت کرنا، اور سعودی وزارتِ امور اسلامی کے تعلیمی و مذہبی اداروں کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنا بیان کیا گیا ہے۔

نیپال جنوبی ایشیا میں بھارت کے شمال میں واقع ملک ہے، اور اس کا دارالحکومت کٹھمنڈو ہے۔ اس کی آبادی تقریباً 2 کروڑ 90 لاکھ ہے اور سرکاری زبان نیپالی ہے۔

نیپالی مسلمانوں کے آبا و اجداد جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا اور تبت کے مختلف علاقوں سے مختلف ادوار میں نیپال آئے تھے، اور تب سے ہندوؤں اور بدھ مت کے پیروکاروں کے ساتھ رہتے چلے آرہے ہیں۔/

 

4317412

نظرات بینندگان
captcha