ایکنا نیوز کے مطابق عالمی اسلامی فقہ کا اجلاس آج سعودی شہر جده میں ہوگا جسمیں ایرانی ماہرین کی کونسل کے رکن آیتالله احمد مبلغی ایران کے نمایندے کے طور پر شریک ہوگا۔
آیت الله احمد مبلغی بروجرد کے رہنے والے درس استاد درس خارج کے استاد اور ماہرین کی کونسل یا خبرگان رہبری کے رکن بھی ہے۔
ایرانی رکن پارلیمنٹ کے مرکز تحقیقات اسلامی کے سربراہ کے طور پر کام کرتے رہے ہیں مگر ۱۳۹۹ شمسی کو ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ محمدباقر قالیباف، نے مهدی رجایینیا کو انکی جگہ اس مرکز کا سربراہ قرار دیا۔
انہوں نے مذاہب کے طتبیقی مرکز لبنان کو بھی ایجاد کیا۔
عالمی اسلامی فقه اجلاس اسلامی تعاون تنظیم سے وابستہ ادارہ ہے جو سال 1983 کو مکہ میں قائم کیا گیا۔
اس ادارے میں ۲۰۰ عالم، شریعت کے ماہرین، اقتصادی ماہرین، ماہرین طب، سوشیالوجی، اور تعلیم و تربیت کے ماہرین 57 ممالک سے شامل ہیں۔
اس ادارے کا اجلاس ہر سال مختلف عنوانات کے ساتھ منعقد ہوتا ہے۔
بین الاقوامی فقه اسلامی ادارے کا اجلاس اب تک ۲۴ بار منعقد ہوچکا ہے جو مختلف مسائل میں قرآن و سنت کی بنیاد پر نظریے یا راہ حل پیش کرتے ہیں۔
ادار کے اراکین
اس ادارے میں فقها یا شریعت کےماہرین، علما ، ثقافت، علم، اقتصاد اور دیگر امور کے ماہرین اسلامی دنیا سے شامل ہیں۔
ادارے کی ترجیحات
اس ادارے کی ترجیحات میں بین المسالک ہم آہنگی ایجاد کرانا، شرعی مسائل میں رہنمائی فراہم کرانا، جدید مسائل میں شریعت کے رو سے مشاورت دینا، اجتماعی اور حقوقی مسائل میں نظریے پیش کرنا،
تعصب و تکفیر سے معاشرے کو دور رکھنا، اعتدال پسندی کی ترویج، اور دیگر امور میں معاشرے کو اسلامی رہنمائی پیش کرانا ہے۔
طریقہ کار
ادارہ مختلف موضوعات پر اپنے اراکین کو موضوع پر تجویز دینے کا کہتا ہے اور ان سے علمی مقالے طلب کرتا اور ایک خاص مدت کے بعد اس پر نشست کا اعلان کرتا ہے اور وہاں پر مشورے سے ایک راہ حل پیش کرتا ہے۔
مذکورہ ادارے میں اس سے قبل مرحوم آیتالله محمدعلی تسخیری اسلامی جمہوریہ ایران کا نمایندہ تھا۔/
4122964
۔۔