ماسکو کی جامع مسجد میں دوسرا "جہانِ قرآن" نمائش منعقد

IQNA

ماسکو کی جامع مسجد میں دوسرا "جہانِ قرآن" نمائش منعقد

4:26 - September 29, 2025
خبر کا کوڈ: 3519233
ایکنا: دوسری "جہانِ قرآن" نمائش ماسکو کی جامع مسجد میں منعقد ہوئی جس میں متنوع پروگرام شامل تھے، جن میں قرآنی داستانوں کی عکاسی پر مبنی اسلامی فلم ویک بھی شامل تھا۔

ایکنا کے مطابق، یہ نمائش قطر کی وزارت اوقاف و امور اسلامی کے تحت منعقدہ "شیخ جاسم بن محمد بن ثانی" قرآنی مقابلے کی آرگنائزنگ کمیٹی کی سرپرستی میں منعقد کی گئی، جس میں مختلف ثقافتی، قرآنی اور تعاملی پروگرام پیش کیے گئے۔

روس کے مسلم دینی ادارے نے بھی اس نمائش کے انعقاد میں تعاون کیا اور قرآن کریم کی حیثیت کو ایک روحانی و ثقافتی الهام بخش منبع کے طور پر اجاگر کرتے ہوئے اسلامی وحدت اور بین الثقافتی ہمزیستی کی اہمیت پر زور دیا۔

نمائش میں جدید ٹیکنالوجی اور ورچوئل ریئلٹی (VR) کا استعمال کرتے ہوئے قرآنی پروگرام، تعلیمی ورکشاپس اور مختلف سرگرمیاں پیش کی گئیں تاکہ قرآن کا تجربہ زیادہ مؤثر اور دلکش بنایا جا سکے۔ اس کا مقصد بین الاقوامی تعلقات خصوصاً قطر اور روس کے تعلقات کو مزید فروغ دینا تھا۔

دیگر پروگراموں میں نایاب قرآنی نسخوں اور قدیم مخطوطات کی نمائش، اسلامی تاریخ کے ابتدائی ادوار میں مکہ مکرمہ کا ورچوئل ریئلٹی کے ذریعے تعارف، عربی خطاطی کے فنّی و تعلیمی ورکشاپس، تجوید اور تلاوت کی کلاسیں، اور بچوں و نوجوانوں کے لیے حفظ و قراءت کے مقابلے شامل تھے۔

نمائش کے ایک حصے میں "اسلامی فلم ویک" کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں قرآنی موضوعات پر مبنی فلمیں، انبیا علیہم السلام کی زندگی پر مبنی فلمیں، اور معاصر دینی و ثقافتی موضوعات پر فلمیں دکھائی گئیں۔

برگزاری هفته فیلم اسلامی در نمایشگاه قرآنی مسکو

 

یہ نمائش جمعہ ۲۱ ستمبر کو ماسکو کی جامع مسجد میں افتتاح ہوئی اور ۲۴ ستمبر تک جاری رہی۔

اس کے دوسرے ایڈیشن کا سلسلہ ۶ اکتوبر ۲۰۲۵ (۱۴ مهر) تک جاری رہے گا، جس میں ماسکو کے ساتھ ساتھ ساراتوف، سارانسک اور قازان بھی اس کے میزبان شہروں میں شامل ہیں۔

یہ پروگرام ۱۹ تا ۲۲ ستمبر (۲۸ تا ۳۱ شهریور) ساراتوف میں منعقد ہوا، جبکہ سارانسک میں اس کا آغاز ۲۶ ستمبر (۴ مهر) سے ہوا جو ۲۹ ستمبر (۷ مهر) تک جاری رہے گا۔

قازان میں یہ نمائش یکم اکتوبر (۹ مهر) کو اپنے اختتام کو پہنچے گی۔/

 

4307348

ٹیگس: ماسکو ، قرآن ، نمائش
نظرات بینندگان
captcha