مقبوضہ علاقوں میں آبادی کاری پر نتن یاہو کی تاکید

IQNA

مقبوضہ علاقوں میں آبادی کاری پر نتن یاہو کی تاکید

7:35 - February 28, 2023
خبر کا کوڈ: 3513847
ایکنا تھران: عقبه نشست کے اگلے ہی دن صہیونی وزیراعظم نے آبادکاری جاری رکھنے پر تاکید کردی۔

ایکنا- عربی 21 نیوز کے مطابق غاصب اسرائیل نے تاکید کی ہے کہ آبادی کاری کی اسرائیلی پالیسی بلاوقفہ جاری رہے گی ، واضح رہے کہ «اجلاس عقبه» گذشتہ دنوں ہی منعقد ہوا تھا جسمیں اسرائیلی اور فلسطینی اتھارٹی کے نمایندے شریک تھے۔

اتوار کو اردن میں منعقدہ اسرائیل اور فلسطین کے غیررسمی اجلاس میں کچھ افراد شریک تھے اور کہا گیا تھا کہ دونوں فریقین نے جنگ بندی کے ساتھ چھ مہینے کے لیے آبادی کاری روکنے پر اتفاق کیا ہے.

نتین یاہو نے گذشتہ روز ٹوئٹ کیا تھا کہ بعض میڈیا خبروں کے برعکس مقبوضہ علاقوں میں پروگرام کے مطابق آبادی کا عمل جاری رہے گا۔

 

عقبہ اجلاس میں شریک اسرائیل نمایندہ تزاچی هانگبی نے بھی کہا ہے کہ اجلاس میں آبادی کاری روکنے بارے کوئی اتفاق نہیں ہوا ہے۔

عبقہ اجلاس کے اختتام پر اعلامیہ جاری ہوا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل نے کشیدگی میں کمی کا فیصلہ کیا ہے اور طے پایا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں موجود صورتحال اور پوزیشن کو برقرار رکھا جائے گا۔/

 

4124732

نظرات بینندگان
captcha