وہ جن پر خدا سلام بھیجتا ہے

IQNA

قرآن کہتا ہے/ 46

وہ جن پر خدا سلام بھیجتا ہے

10:27 - March 08, 2023
خبر کا کوڈ: 3513900
ایکنا تھران: بعض لوگوں پر خدا کا خاص سلام ہوتا ہے؛ البته مفسرین کے مطابق خدا کا سلام صرف کلمہ نہیں بلکہ وہی فعل اور نور ہے جو انسان اپنے اندر محسوس کرتا ہے۔

ایکنا نیوز- آیه ۱۵۷ سوره مبارکه بقره صابر انسانوں کے ایک خوبصورت نکتے کی طرف اشارہ کرتی ہے  کہ ان پر خدا کا سلام ہے: «أُولَئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوَاتٌ مِنْ رَبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ: خدا کے درود اور لطف ہمیشہ انکے شامل ہوتے ہیں اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں».

تاہم خدا کا درود کس معنی میں ہے؟ کلمه «صلوه» لغت میں «توجه» اور «انعطاف» کے معنی میں ہے اور  تفسیر المیزان میں کہا جاتا ہے کہ خدا کا دورد رحمت، ملائكه کا درود استغفار اور لوگوں کا درود دعا ہے۔

معروف مفسر عبدالله جوادی آملی (پیدایش پانچ مئی ۱۹۳۳)، کہتا ہے کہ خدا کا درود صرف زبانی نہیں؛ کیونکہ خدا کا کلمہ وہی ایکشن اور عمل ہے اور انکا فعل وہی واضح کلمہ ہے جنکی نورانیت، روشنی اور پاکیزگی کو انسان اپنے اندر محسوس کرتا ہے اور یہ خدا کے درود کا اثر اور برکت ہے۔

 

اس نور کی وجہ سے انسان خدا کی اطاعت کی طرف مائل ہوتا ہے اور گناہ سے نفرت کرنے لگتا ہے، جہنم سے ڈرتا ہے اور جنت کا مشتاق ہوتا ہے اور پورے وجود سے خدا کے دوستوں سے محبت کرتا ہے۔

صلوات الهی خدا کی عالی صفت یعنی «حَنّان» کے معنی میں ہے یعنی بخشنے والا اور مہربان، لہذا صابرین کے حوالے سے خدا کا درود وہی عملی لطف الھی ہے وہی ہے جو صابرین کو مزید کامیابیاں اور نورانیت عطا کرتا ہے۔/

 

مفسرین کے مطابق درود الھی کے مختلف درجات ہیں. آیت‌الله جوادی آملی کا کہنا ہے کہ رسول اكرم‏(ص) درود الھی کے اثر سے اس درجے پر جاتا ہے کہ خود درود کے سرچشمے تک جاتے ہیں اور انکی جانب سے دوسروں پر دورد نازل ہوتا ہے۔

 

خدا کا درود انسان کی عظمت اور نورانیت کے لیے ہے: «هو الذي يصلّي عليكم وملَائكته ليخرجكم من الظّلَمات إلي النّور: وہی ہے جو فرشتوں کے ساتھ تم پر درود بھیجتا ہے تاکہ تمھیں تاریکیوں سے روشنی کی طرف لے آئے اور وہ مومنین پر ہمیشہ مہربان ہے» (احزاب/ ۴۳).

یہ درود اس وجہ سے بھیجا جاتا ہے تاکہ خدا کے اچھے بندوں کو تاریکی کے حملوں سے بچا لے اور بعض دیگر کی اندورونی تاریکیوں ختم کردے۔/

نظرات بینندگان
captcha