ایکنا- خبررساں ویب سھیل کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی کمیٰٹی کے اجلاس جو نیویارک میں منعقد کی گیی اس میں پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے تاکید کی کہ اسلام میں خواتین بارے جو تصویر پیش کی جاتی ہے وہ اسلامی تاریخ اور اقدار و ثقافت سے عدم آگاہی کی وجہ سے ہے۔
انہوں نے اس حوالے سے منعقدہ کانفرنس بعنوان «اسلام میں خواتین: حقوق کی شناخت اور مسلم خواتین کا تشخص» سے خطاب میں کہا: اس کانفرنس کا مقصد اسلام بارے نادرست تصورات کو دور کرنا ہے۔
پاکستانی وزیر خارجه کا کہنا تھا: اس نادرست تصور کی ایک وجہ بعض شدت پسند تنظیموں کا کردار ہے اور اس حؤالے سے ہم پر بھاری ذمہ داری عاید ہوتی ہے.
اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی سربراہ چابا کروشی کا کہنا تھا: ہمیں خواتین کے عالمی دن پر اسلامی خواتین کو سراہنا چاہیے. اسلامی تاریخ میں ایسی خواتین کی کمی نہیں جنہوں نے سخت حالات میں اپنے معاشرے کی بہترین رہنمائی کی ہے۔
ستسٹھویں اجلاس کی سربراہ متیو جوینی نے اس نشست کو بروقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواتین پر منفرد اور متعصانہ نظر ان سے نا انصافی ہے۔
انکا کہنا تھا: ہم جانتے ہیں کہ اسلام خواتین کے لیے بیحد احترام کا قائل ہے اور رسول خدا(ص) نے ہمیشہ انکے حقوق پر تاکید فرمائی ہے اور انکے کردار کو اجاگر کرتے رہے ہیں۔/
4127153