اٹلی؛ مسلمانوں کے خلاف شدت پسندوں کا پروپگنڈا

IQNA

اٹلی؛ مسلمانوں کے خلاف شدت پسندوں کا پروپگنڈا

8:18 - March 12, 2023
خبر کا کوڈ: 3513921
ایکنا تھران: ملک میں موجود دائیں بازو کے شدت پسندوں کی تبلیغات نے اسلامی کیمونٹی کی زندگی کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔

ایکنا- نیوز ویب سائٹ الرای کے مطابق اٹلی میں مسلم طبقہ شدت پسندوں کی تبلیغات سے درد و الم کا شکار ہے جنکو اب بھی کیمونٹی میں ایک مہاجر یا ممکنہ دہشت گرد کے عنوان سے دیکھا جاتا ہے۔

 

اس فضا میں مسلمان ایک الگ اور جدا شدہ یونٹ کے طور پر دیکھا جاتا ہے جو معاشرے میں خاص محدودیت کا تجربہ کرتے ہیں۔

 

اٹلی میں اسلامی الاینس کے رافائلو ویلانی جس نے سال ۲۰۱۱ میں اسلام قبول کیا تھا وہ ان مشکلات پر اشارہ کرتے ہیں۔

 

ویلانی کے مطابق اٹلی میں تین سے پانچ لاکھ مسلمان بستے ہیں جنہیں اسلامی تعلیمات سے آگاہی کی ضرورت ہے۔ انکا کہنا تھا کہ مسلمان ہونے کے بعد اکثر افراد کو اپنی ہی فیملی سے نفرت کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ یہاں پر اسلام مخالف پروپگنڈوں نے معاشرے کو اس نہج پر لایا ہے۔

 

 

انکا کہنا تھا نو مسلم افراد کو معاشرے میں عبادات کے علاوہ حلال خوراک کے حؤالے سے بھی سخت مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

ویلانی نے شدت پسند سیاست دانوں کو اس صورتحال کا ذمہ دار قرار دیا ہے جو اسلام کی توہین کرتے ہیں اور یہ دعوی کرتے ہیں کہ اٹلی اسلام اور مسلمان کے بغیر بہترین ہوسکتا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ مغرب خود کو مسلم طبقے سے برتر سمجھتی ہے اور یہ تصور نہ صرف اٹلی بلکہ پوری مغرب میں ایسی سوچ حاکم ہے۔/

 

4127508

نظرات بینندگان
captcha