حرم رضوی میں رہبر معظم کے خطاب کا چار زبانوں میں لائیو ترجمہ

IQNA

حرم رضوی میں رہبر معظم کے خطاب کا چار زبانوں میں لائیو ترجمہ

7:50 - March 19, 2023
خبر کا کوڈ: 3513968
ایکنا تھران: آستان قدس رضوی کے حکام کے مطابق نوروز پر رھبر معظم کے خطاب کا لائیو ترجمہ انگریزی، عربی، آذری اور اردو میں پیش کیا جائے گا۔

ایکنا نیوز سے گفتگو میں حرم رضوی کے غیر ایرانی زائرین کے امور کے انچارج حجت‌الاسلام والمسلمین سید محمد ذوالفقاری کا کہنا تھا: رهبر معظم انقلاب سال نو کے آغاز پر حرم امام رضا علیہ السلام میں زائرین اور خدام کے اجتماع سے خطاب کریں گے اور غیرملکی زائرین کے استفادے کے لیے چار زبانوں میں اس کا موقع پر ترجمہ پیش کیا جائے گا۔

 

انکا کہنا تھا: غیر ایرانی زائرین رھبر معظم کے خطاب سے استفادے کے لیے دارالرحمہ اور غدیر ہال میں تشریف لاکر استفادہ کرسکتے ہیں۔

 

حجت‌الاسلام ذوالفقاری کا کہنا تھا: خطاب کا موقع پر انگریزی، عربی، آذری اور اردو میں ترجمہ کو«شکوه دیدار» کے عنوان حرم کے ماہر مترجمین انجام دیں گے.

 

ترجمه همزمان سخنان رهبر معظم انقلاب در دو رواق حرم مطهر رضوی به چهارزبان

 

4128733

نظرات بینندگان
captcha