پاکستان میں پہلا روزہ کل ہوگا

IQNA

پاکستان رمضان تازہ ترین؛

پاکستان میں پہلا روزہ کل ہوگا

19:25 - March 22, 2023
خبر کا کوڈ: 3513984
ایکنا تھران: ملک میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر آگیا اور کل پہلا روزہ ہوگا۔

ایکنا نیوز کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ شہادتوں کی بنیاد پر رمضان المبارک کے چاند کا فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے علما کے ساتھ رابطہ ہے، تازہ ترین رپورٹ کے مطابق

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیاکہ ملک میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بہاولپور، رحیم یار خان، صوابی، قلعہ سیف اللہ اور مردان سے چاند کی شہادت موصول ہوئیں جس کے بعد متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں کل 23 مارچ بروز جمعرات پہلا روزہ ہوگا۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے ملک بھر میں زونل کمیٹی کے اجلاس بھی ہوئے۔

واضح رہے کہ پہلے خبریں گردش کررہی تھیں کہ جمعہ کو روزہ ہوگا تاہم اب جمعرات کو روزے کا اعلان کیا گیا ہے۔/

نظرات بینندگان
captcha