قرآنی نمایشگاہ دیگر اسلامی ممالک کے لیے نمونہ بن سکتا ہے+ ویڈیو

IQNA

پاکستانی اسٹال انچارج کی ایکنا سے گفتگو:

قرآنی نمایشگاہ دیگر اسلامی ممالک کے لیے نمونہ بن سکتا ہے+ ویڈیو

8:30 - April 05, 2023
خبر کا کوڈ: 3514054
تیسویں بین الاقوامی نمائش میں پاکستانی اسٹال کے انچارج جعفر حسن سبحانی کا کہنا تھا کہ تمام اسلامی ممالک میں ایسی نمایش کی ضرورت ہے تاکہ قرآنی تعلیمات کی ترویج ہوں۔

ایکنا نیوز کے مطابق بین الاقوامی نمایش میں مختلف بین الاقوامی ممالک اپنے آثار اور خدمات پیش کررہے ہیں۔

 

اس نمایش میں دیگر ممالک کی شرکت سے مذکورہ قرآنی نمایش کی شکل بدل گئی ہے اور خاص رونق ایجاد ہوئی ہے۔

 

نمائش میں پاکستانی اسٹال کے انچارج جعفر حسن سبحانی جو جامعه المطفی میں طالب علم بھی ہے انہوں  نے ایکنا نیوز سے نمایش بارے گفتگو میں اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

 

سبحانی کا کہنا تھا کہ تمام اسلامی ممالک اور پاکستان میں بھی ایسی نمایش منعقد کرانی چاہیے تاکہ قرآنی تعلیمات کو عام کیا جاسکے۔

 

پاکستانی اسٹال انچارج کا کہنا تھا: پاکستان میں ایران کی طرح ایسی نمائش نہیں ہوتی تاہم حالیہ برسوں میں قرآنی سرگرمیوں میں کافی تیزی آئی ہے۔

 

انکا کہنا تھا: اب تک پاکستان کی شیعہ کیمونٹی میں تین ہزار حفاظ کی تربیت ہوچکے ہیں کیونکہ اس سے پہلے بعض اہل سنت کے دوست اعتراض کرتے تھے کہ اہل تشیع قرآن کو اہمیت نہیں دیتے تاہم اہل تشیع نے دیکھا دیا کہ قرآن کے حوالے سے ان میں اور اہل سنت میں کوئی فرق نہیں۔

 

سبحانی کا کہنا تھا: پاکستان میں جامعہ المصطفی کی جانب سے بھی کافی سرگرمیاں ہوتی ہیں جنمیں اہل سنت اور اہل تشیع دونوں شریک ہوتے ہیں اور خانہ ہائے فرہنگ میں بھی قرآنی مقابلے منعقد ہوتے ہیں۔

 

ویڈیو کا کوڈ

 

پاکستانی اسٹال انچارج نے اسٹال کے حوالے سے کہا: اسٹال پر عسکری فاونڈیشن کے تعاون سے  نماز بارے انگریزی۔ اردو، سندھی اور پشتو زبان میں ویڈیو پروجیکٹ تیار کی گئی ہے۔/

 

4131496

نظرات بینندگان
captcha