ایکنا نیوز- نیوز چینل الجزیره کے مطابق سینکڑوں مظاہرین نے «انجمن فلسطین برطانیہ»، « انجمن دوستان مسجدالاقصی»، تحریک «یکجہتی فلسطین»، ادارہ «جنگ روک دیجیے» اور «انجمن مسلمانان برطانیہ» کی دعوت پر اسرائیلی سفارت خانے کے مقابل مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے مسجد الاقصی اور فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف نعرے لگایے اور تشدد و توہین کی مذمت کی۔
بن جمال، سربراہ یکجہتی فلسطین کا اس موقع پر کہنا تھا: جوکچھ ہورہا ہے صرف تشدد نہیں بلکہ ایک منظم نسل کشی ہے جو فلسطینیوں کے خلاف جاری ہے۔
انکا کہنا تھا: اہل سیاست جنگ بندی کی بات ضرور کریں گے تاہم غزہ کے محاصرہ کے خاتمے تک اس ظلم کا خاتمہ ممکن نہیں۔
پاکستان میں بھی مقامی میڈیا کے مطابق متعدد شہروں میں مظاہرے ہوئے جہاں مظاہرین نے مسجد الاقصی کی توہین اور نمازیوں پر تشدد کے خلاف نعرہ بازی کی۔
میڈیا خبروں کے مطابق مظاہرے جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق کی دعوت پر ہوئے اور لوگوں نے صہیونی رژیم کے اقدامات کی مذمت کی۔
جمعرات کے ظھر کے وقت لبنان سے 37 راکٹ مقبوضہ علاقوں کی طرف فایر ہوئے اور صہیونی رژیم کے مطابق راکٹ باری الجلیل کے علاقے سے کی گیی ہے۔
اب تک کسی تنظیم نے راکٹ باری کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم صہیونی اخبار ھا آرتص کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ راکٹ باری مسجد الاقصی میں تشدد کا ردعمل ہوسکتا ہے۔/
4132270